پہلا دن: پاکستان کے 242 رنز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنچورین کے میدان پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 242 رنز بنائے ہیں۔ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث روکنا پڑا۔اس وقت تک 84 اوور کا کھیل ہی ہوسکا تھا۔ پانچویں وکٹ فیصل اقبال کی گری۔ انہوں نے 26 رنز بنائے۔ اس سے پہلے یاسر حمید 63 رنز بناکراے نیل کیی گیند پر کیچ ہوگئے۔ تیسری وکٹ یونس خان کی گری جنہیں شان پالک کی گیندر پر اے نیل نے کیچ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ایم نتنی سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 52 رنز دیکر دو وکٹ لیے۔اے نیل، ایم پولک اور کالس نے ایک ایک وکٹ لیے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اننگز کا آغاز عمران فرحت اور محمد حفیظ نے کیا۔ تاہم 50 کے سکور پر دونوں اوپنر آؤٹ ہو گئے تھے۔ پہلا وکٹ 48 کے مجموعی سکور پر گرا جب عمران فرحت کو نتینی کی گیند پر آملہ نے کیچ آؤٹ کر دیا۔ فرحت نے 26 رنز بنائے۔
دوسرا وکٹ 50 کے مجموعی سکور پرگرا جب محمد حفیظ کا نتینی کے گیند پر باؤچر نے کیچ لے لیا۔ حفیظ صرف 19 رنز بنا سکے۔ اس سے پہلے پال ہیرس نے عمران فرحت کا ایک نسبتاً آسان کیچ بھی چھوڑدیا تھا۔ پہلے بیس اوورز میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے44 رنز بنا لیے تھے اور پاکستانی ٹیم کھیل پر حاوی معلوم ہوتی تھی لیکن عمران فرحت اور محمد حفیظ کے چند گیندوں کے اندر ہیں آؤٹ ہونے سے صورت حال بدل گئی۔
پاکستانی ٹیم اس میچ میں محمد یوسف کے بغیر ہی کھیل رہی ہے۔ محمد یوسف اس وقت اپنی حاملہ بیوی کے ساتھ ہیں۔ آل راؤنڈر شعیب ملک اور تیز بالر عمر گل بھی چوٹ لگنے کے سبب اس میچ میں شامل نہیں ہو سکے ہیں جبکہ شعیب اختر اچانک پاکستان سے بلائے جانے کے بعد وقت پر نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے وہ بھی میچ میں شامل نہیں ہو سکے۔ پاکستان: محمد حفیظ، عمران فرحت، یاسر حمید، یونس خان، انضمام الحق (کپتان)، فیصل اقبال، کامران اکمل، شاہد نظیر، نویدالحسن، دانش کنیریا، محمد آصف۔ جنوبی افریقہ: جی سی سمتھ، اے بی ولیئر، ایچ ایم آملا، جے ایچ کالِس، اے جی پرِنس، ایم وی باؤچر، ایس ایم پولک، اے جے ہال، اے نیل، ایم نتینی۔ |
اسی بارے میں شعیب کو جنوبی افریقہ بلا لیا گیا08 January, 2007 | کھیل شعیب پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے10 January, 2007 | کھیل ورلڈ کپ کے ممکنہ تیس کھلاڑی10 January, 2007 | کھیل پاکستان کا پریکٹس میچ ’ڈرا‘08 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||