BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی آؤٹ
پال ہیرس
پال ہیرس نے چار وکٹیں حاصل کیں
سنچورین ٹیسٹ میں 199 رن کے ہدف کے تعاقب میں کھیل کے چوتھے دو کے اختتام تک جنوبی افریقہ نےدو وکٹوں کے نقصان پر انہتر رن بنائے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گریم سمتھ اور اے بی ڈویلیئرز تھے۔ سمتھ کو محمد حفیظ اور ڈویلیئرز کو محمد آصف نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد پاکستان کی ٹیم تین سو دو رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی دانش کنیریا تھے جو 23 رن بنا کر پال ہیرس کی گیند پر کیچ ہوئے۔

ایک موقع پر پاکستان کے سات کھلاڑی صرف 199 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس جا چکے تھے لیکن پاکستان کے نچلے نمبروں پر آنے والے بلے بازوں نے سکور میں سو رن کا اضافہ کر کے میچ دلچسپ بنا دیا۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں رانا نوید الحسن چالیس گیندوں پر تینتیس رن بنا کر کیچ ہوئے۔ چوتھے دن پاکستان کی گرنے والی چھٹی اور مجموعی طور پر آٹھویں وکٹ شاہد نذیر کی تھی جو پینتیس گیندوں پر چالیس رن بنا کر نتینی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

عمران فرحت نے دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی

اس سے قبل کامران اکمل سپنر پال ہیرس کی تیسری وکٹ ثابت ہوئے۔ انضمام الحق شان پولاک کی گیند پر کیچ ہوئے جبکہ فیصل اقبال ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور پال ہیرس کا دوسرا شکار بنے۔

اوپنر عمران فرحت بھی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پال ہیرس کی گیند پر ہی آؤٹ ہوئے۔ نائب کپتان یونس خان نے اڑتیس رن بنائے۔ انہیں شان پولاک نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سپنر پال ہیرس نے چار، شان پولاک نے تین،کیلس نے دو جبکہ مکھایا نتنی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر 103 رن بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 417 بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس طرح اسے پاکستان پر 104 رن کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

جنوبی افریقہ کا دورہ
تجزیہ: پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار
شعیبانضمام کہتے ہیں:
شعیب سے اختلافات نہیں، مسئلہ فسٹنس ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد