جنوبی افریقہ مضبوط پوزیشن میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹ کے نقصان پر 254 رنز سکور کئے ہیں۔ اشول پرنس 77 اور ہرشل گبـز 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی طرف سے چاروں وکٹیں محمد آصف نے لی ہیں۔ان کا چوتھا شکار ہاشم آملہ بنے تھے جنہوں نے 71 رنز سکور کیے۔ جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں تھی۔ ابتدائی چار اورز میں ہی کپتان گریم سمتھ بغیر کوئی رن بنائے اور ڈی ویلرز چار رنز بناکر محمد آصف کا شکار بنے۔ جیاک کالس بھی 18 رنز بناکر پویلین واپس ہوگئے۔ لیکن بعد میں ہاشم آملہ اور اشول پرنس نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نےٹیم کا سکور ایک سو تینتالیس تک پہنچادیا۔ آملہ کے آؤٹ ہونے پر ہرشل گبز نے باری سنبھالی اور اشول پرنس کے ساتھ ایک سو گیارہ رنز کی شراکت کی۔ پاکستان کی طرف سے عمران فرحت سمیت چھ کھلاڑیوں نےگیند بازی کی لیکن کامیابی صرف محمد آصف کو ملی جنہوں وقفے وقفے سے چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے روز پاکستان کے زیادہ تر بلے باز پچ پر دیر تک قائم رہنے میں ناکام رہے اور کھانے کے وقفے سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم 313 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان نے دوسرے دن کا آغاز کپتان انضمام الحق اور کامران اکمل کی شراکت کے ساتھ 242 رنز سے کیا جبکہ اس کی پانچ وکٹیں محفوظ تھیں۔
دوسرے دن کے کھیل میں ابھی صرف 14 رنز بنے تھے کہ انضمام نتینی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انضمام الحق نے اکہتر گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ انضمام کے بعد کامران اکمل 29 رنز پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کی قطار بندھ گئی۔ پاکستانی بالر نویدالحسن نے تیس رنز بنائے جبکہ شاہد نزیر 15، دانش کنیریا صفر اور محمد آصف صرف ایک رن بنا سکے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے مکھایا نتینی سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے 83 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے نمبر پر اے نیل رہے جنہوں نے 100 رنز دے کر پاکستان کی تین وکٹیں گرائیں۔ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث روکنا پڑا تھااور دن میں صرف 84 اوور ممکن ہوئے تھے۔ میچ میں ٹاس پاکستان نے جیتا تھا۔ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 68 رنز یونس خان اور 65 رنز یاسر حمید نے بنائے تھے۔
پاکستانی ٹیم اس میچ میں محمد یوسف کے بغیر ہی کھیل رہی ہے۔ محمد یوسف اس وقت اپنی حاملہ بیوی کے ساتھ ہیں۔ آل راؤنڈر شعیب ملک اور تیز بالر عمر گل بھی چوٹ لگنے کے سبب اس میچ میں شامل نہیں ہو سکے ہیں جبکہ شعیب اختر اچانک پاکستان سے بلائے جانے کے بعد وقت پر نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے وہ بھی میچ میں شامل نہیں ہو سکے۔ پاکستان: محمد حفیظ، عمران فرحت، یاسر حمید، یونس خان، انضمام الحق (کپتان)، فیصل اقبال، کامران اکمل، شاہد نظیر، نویدالحسن، دانش کنیریا، محمد آصف۔ جنوبی افریقہ: جی سی سمتھ، اے بی ولیئر، ایچ ایم آملا، جے ایچ کالِس، اے جی پرِنس، ایم وی باؤچر، ایس ایم پولک، اے جے ہال، اے نیل، ایم نتینی۔ |
اسی بارے میں شعیب کو جنوبی افریقہ بلا لیا گیا08 January, 2007 | کھیل شعیب پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے10 January, 2007 | کھیل ورلڈ کپ کے ممکنہ تیس کھلاڑی10 January, 2007 | کھیل پاکستان کا پریکٹس میچ ’ڈرا‘08 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||