وولمر ’انگلینڈ کے لیے بہترین کوچ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے سابق سٹار بالر ایلن ڈونالڈ نے کہا ہے ان کے سابق کوچ باب وولمر جو اب پاکستان کے کوچ ہیں، انگلینڈ کی ٹیم کے لیے بہترین کوچ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ’اگر انگلینڈ کے موجودہ کوچ ڈنکن فلیچر اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو میرے خیال میں باب وولمر انگلینڈ کے لیے بہترین کوچ ہوں گے۔‘ باب وولمر نے جو آج کل پاکستان میں ہیں، اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کو کوچ کرنا چاہتے ہیں۔ ایلن ڈونالڈ نے بی بی سی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا: ’میرے ذہن میں باب وولمر کے علاوہ کسی اور تجربہ کار کوچ کا خیال بھی نہیں ہے۔‘ ’وہ کام میں اپنے آپ کو وقف کر دینے والے اور صحیح معنوں میں پیشہ ور کوچ ہیں۔ وہ انگلینڈ کے نظام کو بھی بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کے انگلینڈ کا کوچ بننے سے انگلینڈ کے لیے نئے نئے چلینج لائیں گے۔‘ انگلینڈ کے موجودہ کوچ ڈنکن فلیچر نے حال ہی میں آسٹریلیا میں اسی سال میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کے صفر کے مقابلے میں پانچ میچوں سے سیریز ہارنے کے بعد یہ عندیہ دیا ہے کہ کاؤنٹی کا نیا سیزن شروع ہونے سے قبل وہ اپنے عہدے پر نظرِ ثانی کر سکتے ہیں۔ باب وولمر کو جن کی عمر اٹھاون برس ہے اور جو انگلینڈ کے لیے انیس ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، انیس سو نناوے میں انگلینڈ کی ٹیم کی کوچنگ کا عندیہ دیا گیا تھا۔ اس سال اپریل میں ورلڈ کپ کے بعد ان کا پاکستان کی ٹیم کے کوچ کا معاہدہ ختم ہو رہا ہے۔ ایلن ڈونالڈ اور باب وولمر واروکشائر میں تین سال تک اکٹھے تھے اور انیس سو ترانوے میں انہوں نے نیٹ ویسٹ ٹرافی جیتی تھی جبکہ انیس سو چورانوے میں تین ٹرافیاں حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل وولمر نے کہا ’انگلینڈ ٹیم کے لیے کھیلنا میں نے اپنے لیے ہمیشہ سے باعث فخر سمجھااور ماضی میں اس کی کوچنگ اس لیے نہیں کر سکا کیونکہ وقت مناسب نہیں تھا۔‘ باب وولمر نے کہا’ کھلاڑی کی حیثیت سےمیں اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی اور خواہش ہے کہ کوچ کی حیثیت سے بھی وہی کارنامہ انجام دوں۔‘ | اسی بارے میں غیرملکی کوچوں کی جنگ نہیں: چیپل08 January, 2006 | کھیل غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا: وولمر09 August, 2006 | کھیل انضمام نہیں تو ون ڈے نہیں:وولمر 22 August, 2006 | کھیل وولمر ڈوپِنگ کمیٹی کے سامنے طلب28 October, 2006 | کھیل ’شعیب نے وولمر کو تھپڑ مارا‘09 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||