BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 August, 2006, 10:20 GMT 15:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا: وولمر
وولمر اور انضمام
اہم مواقع پر ٹیم کی کارکردگی نہایت بری رہی: وولمر
پاکستان کے کوچ باب وولمر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی شکست کے لیئے ہیڈنگلے کی پچ کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ’ایسے حالات میں کھیلنا گوکہ مشکل ہوتا ہے لیکن پچ بہت اچھی تھی اور اگر ہم صبح کے سیشن میں اچھا کھیلتے تو ہدف کے نہایت قریب پہنچ سکتے تھے‘۔

وولمر نے انگلش ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’میں انہیں مبارکباد دینا چاہتا ہوں وہ ہم سے بہتر کھیلے‘۔

پاکستان کوچ نے کا کہنا تھا کہ شعیب اختر، محمد آصف اور رانا نوید الحسن جیسے بالروں کی عدم موجودگی پاکستانی ٹیم کے لیئے نقصان دہ ثابت ہوئی اور متعدد اہم مواقع پر ٹیم کی کارکردگی نہایت بری رہی۔ انہوں نے کہا کہ’ ہم نے فیلڈ میں بہت غلطیاں کیں اور پہلی اننگز میں اس لائن پر بالنگ نہیں کی جس پر کرنا چاہیئے تھی تاہم دوسری اننگز میں ہم نے بہتر بالنگ کا مظاہرہ کیا‘۔

وولمر کے مطابق اوپننگ کا مسئلہ پاکستان ٹیم کے لیئے ایک بڑے مسئلے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ پاکستانی اوپنر اب تک سیریز میں چونتیس رن سے زیادہ کا سٹینڈ نہیں دے سکے ہیں۔

وولمر کا کہنا ہے کہ’جب ہم نے شعیب ملک کو کھویا تو نئے لڑکوں کے پاس موقع تھا کہ وہ اپنے آپ کو ثابت کریں لیکن وہ ایسا نہ کرسکے۔ میں انفرادی طور پر کسی کو ٹیم سے باہر نہیں کرنا چاہتا بلکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں کیونکہ اگر وہ کارکردگی نہیں دکھائیں گے تو انہیں رکھنا بہت مشکل ہو گا‘۔

وولمر نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن برقرار رکھنے کے لیئے پاکستان اوول ٹیسٹ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔’اگر ہم انگلینڈ کو ہرا سکیں تو پوائنٹس حاصل کر سکیں گے اور پوائنٹس بہت اہم ہیں‘۔

کپتان انضمام الحق کا بھی ماننا ہے کہ ان کی ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ انہوں نے کہا کہ’ہمارے پاس یہ میچ جیتنے کا موقع تھالیکن انگلینڈ نے عمدہ بالنگ کی اور آخری دن دباؤ بھی بہت تھا۔ ہم آخری ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں عمدہ کاکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد