شعیب وولمر تنازعہ پر’ کارروائی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر احسن ملک کے مطابق پاکستان کی ٹیم کے مینجر طلعت علی نےفاسٹ بالر شعیب اختر اور کوچ باب وولمر کے جھگڑے پر اتوار کی رات سماعت کے بعد مناسب انضباطی کاروائی کی ہے۔ تاہم ڈاکٹر احسن ملک یہ بتانے سے گریزاں تھے کہ یہ انضباطی کاروائی کس نوعیت کی تھی۔ انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تفصیلات طلعت علی کی جانب سے تفصیلی رپورٹ ملنے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ پی سی بی کے ترجمان نے واضح کیا کہ شعیب اختر کی کچھ دنوں میں پاکستان واپسی کی وجوہات مکمل طور پر طبی ہیں اور وہ اور عمرگل ان فٹ ہونے کے سبب پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر احسن کے مطابق فاسٹ بالر شبیر احمد اور سپنر عبدالرحمن کو تیسرے ٹیسٹ سے پہلے جنوبی افریقہ بھجوانا ممکن نہیں کیونکہ انہیں بھیجنے کے انتظامات تین دن میں نہیں ہو سکتے اور جہاں تک ون ڈے سیریز کا تعلق ہے ان دونوں کو بھیجنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ شعیب اختر کو کافی طویل انجری کے بعد میچ پریکٹس کے بغیر ہی جنوبی افریقہ بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے خود ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کیا تھا۔ شعیب اختر پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کی صرف ایک اننگز کھیلنے کے بعد ان فٹ ہوگئے تھے اور ان کے ان فٹ ہونے سے انضمام الحق کے اس مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ شعیب اختر کو بھیجنے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا۔ شعیب اختر کو اس انجری سے چھٹکارہ پانے میں کتنا وقت لگتا ہے یہ تو بعد میں معلوم ہو گا لیکن اتنا طے ہے کہ اس سے پاکستان کی ٹیم کی عالمی کپ کے لیے تیاریوں کو شدید دھچکا پہنچنے کا امکان ہے۔ | اسی بارے میں وولمرانگلینڈ کی کوچنگ کےخواہاں 22 January, 2007 | کھیل پاکستان نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا22 January, 2007 | کھیل عبدالرحمٰن،شبیر کو تیاری کی ہدایت21 January, 2007 | کھیل پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار10 January, 2007 | کھیل شعیب جنوبی افریقہ پہنچ گئے12 January, 2007 | کھیل شعیب، آصف کے ٹیسٹوں کی مخالفت17 January, 2007 | کھیل جیت کے لیے مزید 183 رن درکار 21 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||