BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 January, 2007, 14:57 GMT 19:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب، آصف کے ٹیسٹوں کی مخالفت

شعیب اختر اور محمد آصف
گزشتہ سال شعیب اور آصف کو ڈوپنگ کے الزام سے بری کردیا گیا تھا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل اپنے تمام تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ڈوپنگ کے بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر دانش ظہیر کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ آنے تک شعیب اختر اور محمد آصف کے دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ نہ کرائے جائیں۔

ڈاکٹر دانش ظہیر اس اپیل ٹریبونل کے رکن تھے جس نے شعیب اختر اور محمد آصف کو ڈوپنگ کیس میں بری کردیا تھا لیکن ڈاکٹر دانش ظہیر نے اپنے دیگر دو ساتھیوں جسٹس (ریٹائرڈ) فخرالدین جی ابراہیم اور حسیب احسن کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب اور آصف ڈوپ ٹیسٹ کے وقت مروجہ بین الاقوامی طریقہ کار کو نہیں اپنایا گیا تھا۔

ڈاکٹر دانش ظہیر نے برونائی سے فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو شعیب اختر اور محمد آصف کے دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ سے پہلے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

اس بارے میں کمیٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شعیب اور آصف کی بارے میں کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے اور باہم مربوط ہو کر سمیٹنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے شعیب اختر اور محمد آصف کو بری کیے جانے کے فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اسے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

 ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے شعیب اختر اور محمد آصف کو بری کیے جانے کے فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اسے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے

ڈاکٹر دانش ظہیر کا کہناہے کہ شعیب اختر اور محمد آصف کے جسم میں نینڈرولون کے اثرات تین سے چھ ماہ تک رہ سکتے ہیں۔ ورلڈ کپ تک یہ موقع موجود ہے کہ اس کے اثرات کم سے کم ہوتے جائیں گے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس وقت ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں وہ اثرات ظاہر نہ ہوں لیکن اپنے طور پر دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا انتظار کرے اگر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستانی بولرز کے حق میں آتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ موقف مضبوط ہوجائے گا کہ ان بولرز نے لاعلمی میں ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں اور ورلڈ کپ میں ڈوپ ٹیسٹ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ وہی پرانے اثرات ہیں جو ان بولرز کے جسم میں پائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر دانش ظہیر کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس مرتبہ ڈوپنگ کے ماہر حضرات کی خدمات حاصل کرنی ہوں گی اور سابقہ غلطیوں سے بچنا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے ڈاکٹر سہیل احمد سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں اگر شعیب اختر اور محمد آصف دوبارہ مثبت ثابت ہوئے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کس بنیاد پر یہ موقف اختیار کرسکے گا کہ یہ اثرات پرانے ہیں؟ تو ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ فی الحال وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ڈاکٹر نسیم اشرفڈوپنگ کیس
پی سی بی کا، واڈا کا مؤقف ماننے سے انکار
کرکٹ ڈوپنگ تنازعہ
شعیب، آصف کے بچ جانے کا امکان کم ہے: ماہر
شعیب اختر متنازع شعیب اختر
شعیب کے تنازعے اور ہنگامے تب سے اب تک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد