BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 December, 2006, 10:32 GMT 15:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈوپنگ: واڈا کے مؤقف سے انکار

ڈاکٹر نسیم اشرف
ڈاکٹر نسیم اشرف ڈوپنگ کے معاملے پر مذید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے فاسٹ بالرز شعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپنگ کیس کے معاملے میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ( واڈا) کے مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ یہ پاکستانی کرکٹ کا اندرونی معاملہ ہے جو اب ختم ہوچکا ہے اور وہ اس پر مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے شعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپنگ سے کلیئر کیے جانے کے پاکستانی اپیل کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اسے سوئٹزرلینڈ میں اسپورٹس کی ثالثی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ ٹریبونل نے، جس کے سربراہ بیرسٹر شاہد حامد تھے، ممنوعہ ادویات کے استعمال پر شعیب اختر پر دو اور محمد آصف پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔

بعد میں جسٹس ( ریٹائرڈ) فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں اپیل کمیٹی نے پابندی کی یہ سزا یہ کہہ کر ختم کردی تھی کہ اس معاملے کا تعلق واڈا نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قواعد وضوابط سے ہے۔

شعیب اور آصف
شعیب دو سال جبکہ آصف ایک سال کی پابندی سے بری ہوئے

تاہم اپیل کمیٹی کے ایک رکن ڈاکٹر دانش ظہیر نے جسٹس( ریٹائرڈ) فخرالدین جی ابراہیم اورحسیب احسن کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا تھا اور انہوں نے دونوں فاسٹ بالرز کے دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ کی تجویز پیش کی تھی جو مسترد کردی گئی۔

واڈا نے دونوں فاسٹ بالرز کے بری کیے جانے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ واڈا کے چیئرمین ڈک پونڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی واڈا کے ڈوپنگ کوڈ پر عمل کرنے کی پابند ہے اور پاکستان آئی سی سی کا ایک رکن ہے۔

ڈک پونڈ نے اس معاملے میں آئی سی سی کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈک پونڈ چاہتے ہیں کہ ثالثی عدالت اس معاملے کو جلد از جلد نمٹائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد