نسیم اشرف کا خط: کمیشن کی توہین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے ارتکاب میں دو اور ایک سال کی پابندی کی سزا سنانے والے اینٹی ڈوپنگ کمیشن کے سربراہ بیرسٹر شاہد حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر نسیم اشرف کا انہیں تحریر کردہ خط کمیشن کے لیے توہین امیز اور ناقابل قبول تھا۔ بیرسٹر شاہد حامد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کمیشن کا فیصلہ آنے سے تین دن قبل انہیں خط بھیجا تھا جسے وہ کمیشن کے کام میں مداخلت اور توہین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس خط پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن معین افضل کو آگاہ کردیا تھا اور ان سے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ ڈاکٹر نسیم اشرف کو بتا دیں کہ اس طرح کے پیغامات اور ہدایتیں ناقابل قبول ہیں۔ بیرسٹر شاہد حامد نے، جو پنجاب کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، نے سوال اٹھایا ہے ’کیا پی سی بی کے چیئرمین اس خط سے یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ فیصلہ کرکٹ بورڈ نے تیار کرلیا ہے کمیشن نے اسے صرف سنانا ہے؟‘ بیرسٹر شاہد حامد نے سوال بھی کیا ہے کہ ان کی ساری عمر وکالت میں گزرگئی، کیا انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئر مین یا کوئی اور یہ بتائے گا کہ کن امور کا خیال رکھنا ہے اور کن امور کا نہیں؟
ڈوپنگ کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہیں معین افضل کے ذریعے یہ پیغام ملا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف ان سے اپنے خط کی معذرت کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد نسیم اشرف نے فون کرکے معذرت کی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ بیرسٹر شاہد حامد کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا وہ میرٹ پر کیا۔ جسٹس( ریٹائرڈ ) فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں قائم اینٹی ڈوپنگ اپیل کمیٹی کی جانب سے شعیب اختر اور محمد آصف کو بری کیے جانے کے فیصلے کے بارے میں بیرسٹر شاہد حامد نے کہا کہ وہ جسٹس فخرالدین جی ابراہیم کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتے۔ بیرسٹر شاہد حامد نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر تمام کرکٹرز نے دستخط کیے ہیں اور وہ آئی سی سی اور پی سی بی اینٹی ڈوپنگ پالیسی کے پابند ہیں۔ جہاں تک ممنوعہ ادویات کی مستند لسٹ کا تعلق ہے تو وہ بھی ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجسنی ( واڈا) کی منظور کردہ ہے لہذا اس تمام معاملے میں آئی سی سی اور واڈا کے ریگولیشنز کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ سب کچھ کرکٹرز کے کنٹریکٹ میں موجود ہے۔ | اسی بارے میں ڈاکٹر نسیم اشرف تنقید کی زد میں24 October, 2006 | کھیل ڈوپنگ اپیلیں، سماعت ملتوی16 November, 2006 | کھیل شعیب، آصف پر پابندی ختم 05 December, 2006 | کھیل ’فارموں پر نام کی بجائے نمبر تھے‘06 December, 2006 | کھیل آئی سی سی کی پاکستان پر تنقید07 December, 2006 | کھیل ’کرکٹ بورڈ نےاثرانداز ہونا چاہا‘09 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||