شعیب، آصف پر پابندی ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اینٹی ڈوپنگ اپیل کمیٹی نے فاسٹ بالرز شعیب اختر اور محمد آصف پر کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی کی سزا ختم کرتے ہوئے انہیں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام سے بری کردیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان اپیل کمیٹی کے سربراہ جسٹس( ریٹائرڈ ) فخرالدین جی ابراہیم نے پیر کو پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب احسن بھی موجود تھے۔ ایک اور رکن ڈاکٹر دانش ظہیر اس موقع پر موجود نہیں تھے، وہ برونائی میں مقیم ہیں۔ شعیب اختر اور محمد آصف کو یکم نومبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم کردہ اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کا مرتکب قرار دیا تھا۔ شعیب اختر پر دو سال اور محمد آصف پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ کمیشن بیرسٹر شاہد حامد، انتخاب عالم اور ڈاکٹر وقار احمد پر مشتمل تھا۔ جسٹس ( ریٹائرڈ) فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اور محمد آصف پر عائد سزا ختم کرنے کا فیصلہ دو ایک کی ووٹنگ سے کیا گیا۔ ان کے علاوہ حسیب احسن نے سزا ختم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ ڈاکٹر دانش ظہیر اس سے متفق نہیں تھے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر اور محمد آصف کو کسی بھی موقع پر سپلیمنٹس لینے کے بارے میں متنبہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں اس بارے میں کوئی مواد فراہم کیا گیا جس سے انہیں آگاہی ہوسکتی۔ اپیل کمیٹی کے خیال میں شعیب اختر اور محمد آصف کو اس بارے میں پختہ یقین تھا کہ وہ جو فوڈ سپلیمنٹس لے رہے ہیں ان میں کوئی ممنوعہ شے نہیں ہے۔ جسٹس ( ریٹائرڈ) فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ وہ اور حسیب احسن یہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ ریگولیشن کی شق4.5 کے تحت آتا ہے جس میں ان بالرز کو سزا نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا’ ڈاکٹر دانش ظہیر کے خیال میں یہ معاملہ شق4.5 کا نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بالرز کے ٹیسٹ صحیح نہیں ہوئے لہذا ان کا نتیجہ بھی غلط ہے۔ وہ بالرز کے دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ کے حق میں تھے لیکن ہم دونوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا‘۔ | اسی بارے میں شعیب پر دو آصف پر ایک سال01 November, 2006 | کھیل وولمر ڈوپِنگ کمیٹی کے سامنے طلب28 October, 2006 | کھیل کرکٹرز میں چرس عام ہے: رضوی 21 October, 2006 | کھیل ڈوپنگ کمیٹی کی کارروائی شروع 21 October, 2006 | کھیل ڈوپنگ: نیندرولون ہے کیا؟17 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||