BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈوپنگ: نیندرولون ہے کیا؟
 نیندرولون مالیکیول
نیندرولون کا مالیکیول ڈائیگرام
پاکستانی بالرز شعیب اختر اور محمد آصف کو جس ممنوعہ دوا کے مبینہ استعمال کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہے اسے ’نیندرولون‘ کہا جاتا ہے۔

نیندرولون بہت ہی کم مقدار میں تمام جانداروں میں قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے جبکہ اسے مصنوعی طور پر لیبارٹری میں بھی تیار کی جا سکتا ہے، لیکن پٹھوں کو مضبوط کرنے کی خصوصیت کے باعث کھلاڑیوں میں اس کے استعمال پر پابندی ہے۔

ماضی میں بھی لنفرڈ کرسٹی سمیت کئی نامور کھلاڑی اگرچہ اس دوا کے استعمال کے حوالے سے ’ڈوپ پازیٹو‘ پائے گئے ہیں لیکن بعد میں انہیں اس الزام سے بری الذمہ قرار دے دیا گیا۔

کسی کھلاڑی کے پیشاب کے نمونے میں نیندرولون کی مقدار اگر دو نینوگرام فی ملی لیٹر پائی جائے تو اس پر پابندی لگائی جاسکتی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق جسم میں نیندرولون کی موجودگی کا مطلب یہ ضروری نہیں کہ کھلاڑی نے جان بوجھ کر اسے استعمال کیا ہو۔

نیندرولون کی مقدار ایسے جانوروں کا گوشت کھانے سے بھی بڑھ سکتی ہے جن میں نیندرولون زیادہ مقدار میں موجود ہو۔ خصوصاً گھوڑے اور سور کے گوشت میں نیندرولون زیادہ پائی جاتی ہے۔ اسے لیئے کھلاڑیوں کو ان جانوروں کی اوجھڑی کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ بعض ’فوڈ سپلیمنٹس‘ میں بھی نیندرولون موجود ہوسکتی ہے اور اسے لیئے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسی خوراک کے لیبل پر دیئے گئے دعوؤں پر مکمل یقین نہ کریں۔

انجانے میں بھی ہوسکتا ہے
 جسم میں نیندرولون کی موجودگی کا مطلب یہ ضروری نہیں کہ کھلاڑی نے جان بوجھ کر اسے استعمال کیا ہو۔
ماہرین

کھیل اور کھلاڑیوں کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک برطانوی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ کھلاڑیوں کو اپنی خوراک کے ممکنہ اثرات کے بارے اچھی طرح باخبر ہونا چاہیے‘۔

نیندرولون جہاں پٹھوں کی مضبوطی اور کارکردگی کو بڑھاتی ہے وہیں اس کے کئی منفی اثرات (کھلاڑیوں میں پابندی لگنے کے علاوہ) بھی ہیں جن میں جسم کے قدرتی توازن اور جگر میں خرابی پیدا ہونا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گنجا پن، آواز کا بھاری ہونا، مردانہ قوت میں کمی اور عورتوں کے چہروں پر بال آنا وغیرہ بھی نیندرولون کے استعمال کے ممکنہ ’سائیڈ ایفیکٹس‘ ہو سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد