’ٹیسٹ دوسری لیب سے کرائیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل پینل کے سابق سربراہ ڈاکٹر توصیف رزاق نے پی سی بی کو شعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ کسی دوسری مستند لیبارٹری سے کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ڈاکٹر توصیف رزاق اس سلسلے میں امریکی سپرنٹر میرین جونز کی مثال دیتے ہیں جن کے دو مختلف لیبارٹریز میں ٹیسٹ کے مختلف نتائج سامنے آئے تھے۔
ڈاکٹر توصیف رزاق یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ محمد آصف اور شعیب اختر نے جان بوجھ کر ممنوعہ قوت بخش ادویات کا استعمال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کافی عرصے سے فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور تواتر کے ساتھ وہ دواؤں کا استعمال کرتے رہے ہیں وہ اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں ایسے میں وہ جان بوجھ کر قوت بخش ادویات کا استعمال کرکے اپنے کریئر کو کیوں داؤ پر لگاسکتے ہیں اسی طرح محمد آصف غریب لڑکا ہے جس نے زندگی کی آسائشیں ابھی دیکھنی شروع کی ہیں کیا وہ بھی اپنے کیریئر سے کھیلنے کا سوچ سکتا ہے؟ شعیب اختر اور محمد آصف نے بھی سلیم الطاف سے ملاقات کی ہے دوسری جانب سپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شعیب اختر اور محمد آصف کے معاملے میں اپنی خدمات پیش کردی ہیں اور کہا ہے کہ اگر پی سی بی چاہے تو وہ ان دونوں بولرز کو ممنوعہ ادویات کے الزام سے کلیئر کراسکتا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانی کرکٹ پھرمشکلات سے دوچار16 October, 2006 | کھیل شعیب اور آصف بے قصور: ڈاکٹر16 October, 2006 | کھیل شعیب اختر، آصف لاہور پہنچ گئے16 October, 2006 | کھیل شعیب اختر: تنازعوں تا ڈوپنگ 16 October, 2006 | کھیل یاسر عرفات، عبد الرحمن ٹیم میں17 October, 2006 | کھیل تاریک راہوں کے مسافر17 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||