BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 October, 2006, 10:51 GMT 15:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈوپنگ کمیٹی کی کارروائی شروع

شعیب-آصف
شعیب اور آصف ڈوپنگ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے
سنیچر کوقذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی قائم کردہ ڈوپنگ سے متعلق ٹریبیونل کا اجلاس ہوا۔

ٹریبیونل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو فاسٹ بالرز محمدآصف اور شعیب اختر سے اپنا بیان تحریری طور پر دینے کے لیئے کہا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں اس کے ایک رکن ڈاکٹر وقار کےاسلام آباد سے نہ پہنچ سکنے کے سبب یہ اجلاس مکمل نہ ہو سکا۔

تین رکنی کمیٹی میں سے دو ارکان پر مشتمل یہ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بج کر بیس منٹ پر شروع ہوا اور محمد آصف اور شعیب اختر ساڑھے دس بجے سٹیڈیم آئے۔ دونوں الگ الگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

اجلاس تقریبا دوگھنٹے جاری رہااجلاس کے بعد کمیٹی کے سربراہ بیرسٹر شاہد حامد نے صحافیوں کو بتایا کہ تیسرے رکن کے نہ آنے کے سبب سماعت نہیں ہو سکی البتہ دونوں کھلاڑیوں سے الگ الگ ملاقات کے دوران انہیں ان کے ڈوب ٹیسٹ کی رپورٹ دے دی گئی ہےاور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کا تحریری جواب دے سکتے ہیں۔

شاہد حامد نے کہا کہ وہ دونوں کھلاڑیوں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کب تک نتائج

 شاہد حامد نے کہا کہ وہ دونوں کھلاڑیوں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیں گے۔
سامنے آئیں گے اس معاملےمیں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ جتنی جلد ہو گا اس کی سماعت مکمل کر لی جائے گی۔

کمیٹی سماعت مکمل کر کے اپنی سفارشات پی سی بی کو دے گی جو ان کی بنیاد پر دونوں کھلاڑیوں کا مستقبل طے کرے گا

کمیٹی کا اگلا اجلاس جمعرات 26 اکتوبر کو ہو گا۔کمیٹی کے دوسرے رکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انتخاب عالم کوئی خاص بات کہنے سے گریزاں تھے البتہ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر رسمی ملاقات تھی اصل کاروائی جمعرات کو شروع ہو گی۔

یاد رہے کہ شعیب اختر کہہ چکے ہیں کہ وہ بے قصور ہیں البتہ محمد آصف نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔

دونوں کھلاڑیوں کو بھارت میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پہلے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوب ٹیسٹ مثبت آنے پر واپس بلوا لیا تھا۔

اس درمیان سپوٹ میڈیسین ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقات کے نتیجے برآمد ہونے کہ پہلے ہی دونوں کھلاڑیوں کا نام لینے پر شدید مذمت کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد