ڈوپنگ کمیٹی کی تشکیل مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیئے تحقیقاتی کمیٹی میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر وقار احمد کو شامل کر لیا ہے۔ اس سے قبل کمیٹی کا سربراہ سابق گورنر پنجاب شاہد حامد کو بنایا جا چکا ہے۔ کمیٹی کے تیسرے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز سلیم الطاف کے مطابق ممکن ہے کہ کمیٹی سنچر سے اپنی کارروائی شروع کر دے۔ یاد رہے کہ یہ کمیٹی شعیب اختر اور محمد آصف کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے بعد قائم کی گئی ہے۔ یہ ڈوپ ٹیسٹ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرائے تھے۔ یہ ڈوپنگ تحقیقاتی کمیٹی دو ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نسیم اشرف کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی دو ہفتے میں حالات اور واقعات کا جائزہ لینے اور مختلف افراد سے بات کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کردے گا جس کے بعد ہی یہ معلوم ہوسکے گا کہ شعیب اختر اور محمد آصف نے لاعلمی یا دانستہ ممنوعہ دوا نینڈرولون کا استعمال کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ واضح کر چکا ہے کہ تحقیقاتی عمل پاکستان کرکٹ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے اور آئی سی سی اس بارے میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ | اسی بارے میں شدیدمایوسی ہوئی: وولمر،یونس16 October, 2006 | کھیل ’سیلابِ گیند بلا‘ کب جائے گا؟18 October, 2006 | کھیل ’ٹیسٹ دوسری لیب سے کرائیں‘17 October, 2006 | کھیل باقاعدہ تفتیش ہونی چاہیئے: عمران17 October, 2006 | کھیل تاریک راہوں کے مسافر17 October, 2006 | کھیل شعیب، آصف کا بی ٹیسٹ ہونا باقی ہے‘17 October, 2006 | کھیل ٹریبونل کی سماعت تاخیر سے18 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||