شعیب اور آصف فیصلے سے خوش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد آصف نے اینٹی ڈوپنگ اپیل کمیٹی کی جانب سے پابندی کی سزا ختم کئے جانے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے نئی زندگی قرار دیا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ سے سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ سے دور ہوجانے پر بہت افسردہ تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے لیکن انہیں سزا ختم ہونے کی خوشی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرسکیں گے۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان گزشتہ دو ماہ سے پریشانی کے عالم میں تھا اور اس پریشانی میں ان کا وزن چھ پاؤنڈ کم ہوگیا تھا۔ ’خدا کا شکر کہ یہ مایوس کن لمحات ختم ہوئے اور وہ دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے‘۔ | اسی بارے میں شعیب، آصف پر پابندی ختم 05 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||