BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 December, 2006, 18:30 GMT 23:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کرکٹ بورڈ نےاثرانداز ہونا چاہا‘
انتخاب عالم
پی سی بی کے صدرنے خط لکھا تھا: انتخاب عالم
سابق کرکٹ کھلاڑی انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےصدر نے شیعب اختر اور محمد آصف کےخلاف ڈوپنگ الزام کی انکوئری کرنے والے پینل کو متاثر کرنے کی کوشش کی تھی۔

انتخاب عالم اس تین رکنی پینل کے ممبر تھے جس نے شعیب اختر پر دو سال اور محمد آصف کو ڈوپنگ کے الزام میں قصور وار قرار دیتے ان پر پابندی لگائی تھی۔


جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ایپلٹ پینل نے شیعب اختر اور محمد آصف پر پابندی ختم کر دی ہے۔

انتخاب عالم نے بی سی سی ہندی سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات صیح ہے کہ پی سی بی کے صدر نےاینٹی ڈوپنگ ٹرائیبونل کےصدر شاہد حامد کو خط لکھا تھا جس میں ان کو کچھ ہدایات دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

انتخاب عالم نے کہا’ ٹرائیبونل نے پی سی بی کے صدر کا خط ایک جانب رکھ دیا اور فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا۔‘

انتخاب عالم نے کہا کہ قانون کا علم نہ ہونا کسی کو قصور سے بری کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور انہوں نےشعیب اختر اور محمد آصف کے خلاف فیصلہ شواہد کی بنیاد پر دیا تھا۔

انتخاب عالم نے کہ ان کے ٹرائیبونل کے فیصلے کو بدلنے سے معاملہ ختم نہیں ہوگا اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجسنی ( واڈا) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) اس پر ایکشن لینے کی مجاز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر کارکردگی بڑھانے کے ممنوعہ ادویات لینے کا الزام لگا ہے لیکن اب چونکہ معاملہ منظر عام پر آ گیا ہے تو اس کے اثرات جلد ختم نہیں ہوں گے۔

انتخاب عالم نے کہا کہ واڈا کے صدر کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ شعیب اختر اور محمد آصف کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے جنیوا میں کوئی پینل قائم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

انتخاب عالم کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ واڈا رولز کی پابند ہے اور واڈا کو شیعب اختر اور محمد آصف کے فیصلے کا جائزہ لینے کا اختیار ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد