BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 November, 2006, 13:04 GMT 18:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قومی مفاد کا خیال کریں: توقیر ضیاء

توقیر ضیاء
توقیر ضیاء جب پی سی بی کے چیئرمین تھے تو شعیب اختر کو ان کا چہیتا کھلاڑی تصور کیا جاتا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ ’ڈوپنگ کیس‘ میں شعیب اختر اور محمد آصف پر لگنے والی پابندی سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب کی سزا اگر اپیل کے بعد بھی برقرار رہتی ہے تو یہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہو گا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ شعیب نے اپنے کیرئیر کے اس دور میں جان بوجھ کر کوئی ممنوعہ دوا لی ہوگی۔ ’لیکن اگر اس نے ایسا کچھ کیا ہے تو وہ ایک بے وقوف انسان ہے‘۔

توقیر ضیاء جب پی سی بی کے چیئرمین تھے تو شعیب اختر کو ان کا چہیتا کھلاڑی تصور کیا جاتا تھا اور انہیں اس دور میں کافی مراعات بھی حاصل تھیں۔

توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ ’اینٹی ڈوپنگ کمیشن ‘ کے تینوں ارکان اپنے اپنے شعبے کے ماہر ہیں اور انہوں نے دونوں کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کافی

آزمائے ہوئے گھوڑے
 شاہد نذیر اور یاسر عرفات آزمائے ہوئے گھوڑے ہیں، جن پر انحصار کر کے ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا۔
توقیر ضیاء
سوچ وبچار کے بعد ہی کیا ہوگا۔ ’لیکن پھر بھی میں اسے ایک سخت فیصلہ سمجھتا ہوں‘۔

ان کا مؤقف تھا کہ شعیب اور آصف کو اس سے کم مدت کی سزا اور کچھ جرمانہ کر دیا جاتا تو دونوں فاسٹ بالرز ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوتے۔

توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے آغاز میں ہی ڈوپنگ جیسے مسئلے میں سزاوار ہونا آصف کے لیے کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ لیکن توقیر ضیاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ پابندی کے خلاف اپیل میں آصف کی سزا کم یا ختم ہو سکتی ہے کیونکہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں ممنوعہ ادویات کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اپنے اس مؤقف کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے کہ انہوں نے ممنوعہ ادویات نہیں لیں بلکہ وہ قدرتی اجزاء سے تیارکردہ کشتے

شیعب اختر
شعیب اختر کشتے استعمال کرتے رہے ہیں۔
استعمال کرتے رہے ہیں تو ہوسکتا ہے انہیں بھی رعایت مل جائے۔

کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط اپنی جگہ لیکن شعیب اور آصف کی اپیل پر فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھ کے کرنا ہوگا کیونکہ عالمی کپ میں ٹیم کو ان دونوں کھلاڑیوں کی بہت ضرورت ہے۔ ’پاکستان کے پاس ان جیسے سٹرائیک بالرز نہیں ہیں‘۔

توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے ذمہ دار پی سی بی کہ وہ اہلکار بھی ہیں جو پچھلے تین سال کے عرصہ میں مزید اچھے بالرز متعارف کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کے خیال میں شاہد نذیر اور یاسر عرفات ’آزمائے ہوئے گھوڑے‘ ہیں، جن پر انحصار کر کے ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا۔

اسی بارے میں
توقیر ضیاء کا استعفٰی
01 December, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد