BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 November, 2006, 08:15 GMT 13:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف سزا کے خلاف اپیل کریں گے

محمد آصف
اینٹی ڈوپنگ کے بارے میں جو مواد دیا گیا وہ انگریزی میں اور اس کا ترجمہ فرانسیسی زبان میں تھا:محمد آصف
پاکستان ڈوپنگ کے الزام میں اینٹی ڈوپنگ کمیشن سے ایک سال کی سزا پانے والے فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا ہے کہ وہ بالکل معصوم ہیں اور وہ بہت جلد یعنی آج یا کل تک اس سزا کے خلاف اپیل دائر کردیں گے۔

محمدآصف نے مکمل طور پر انکار کیا کہ وہ ان باتوں سے آگاہ تھے کہ کن ادویات کو کھانے سے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آتا ہے اور کن ادویات کے کھانے سے نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا پہلے کبھی ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہوا اس لیے انہیں اس کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا اور جب اس ٹیسٹ کے لیے نمونہ دینے کے لیے کہا گیا تو میں پہلا کھلاڑی تھا جس نے یہ نمونہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب ان کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا۔

گزشتہ ایک سال سے پاکستان کی ٹیم کی کئی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد آصف کا کہنا تھا کہ جب سے وہ ٹیم میں ہیں انہیں کسی ڈاکٹر نے یا کسی اور ماہر نے اس کی بابت کچھ نہیں سمجھایا۔

انہوں کہا کہ اس کی بابت پہلے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی جاتی تھی اور2005 میں بھی ایسی بریفنگ دی گئی لیکن میں اس بریفنگ میں نے شرکت نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کو کوئی ایسا کتابچہ نہیں دیا گیا جس میں ممنوعہ ادویات کے بارے میں معلومات ہوں۔

یاد رہے کہ اینٹی ڈوپنگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق محمد آصف کو انگریزی زبان میں کتابچہ دیا گیا تھا جس کا ترجمہ فرانسیسی زبان میں تھا اور محمد آصف کو ان دونوں زبانوں کی سوجھ بوجھ نہیں۔

محمد آصف نے کہا وہ ایک پروٹین پاؤڈر استعمال کرتے تھے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس سے نیندرولون کا لیول بڑھ سکتا ہے۔ آصف کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمیٹی کے سامنے تمام حالات بتائے اس کے باوجود کمیٹی نے یہ فیصلہ دیا اوریہ ان کے لیے غیر متوقع فیصلہ تھا۔

آئندہ ایسا نہیں کروں گا
 محمد آصف نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا کام کرنے کا نہیں سوچا جس سے ان کی قوم کو تکلیف ہو اور وہ آئندہ بھی ایسا کچھ نہیں کریں گے اور مجھے امید ہے کہ لوگ میرے ساتھ ہیں۔
محمد آصف

محمد آصف نے کہا کہ انہی بنیادوں پر وہ اس فیصلے کے خلاف جلد اپیل دائر کریں گے اور انہیں امید ہے کہ انہیں چھوٹ مل جائے گی۔محمد آصف نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا کام کرنے کا نہیں سوچا جس سے ان کی قوم کو تکلیف ہو اور وہ آئندہ بھی ایسا کچھ نہیں کریں گے اور مجھے امید ہے کہ لوگ میرے ساتھ ہیں اور مجھے اپیل میں چھوٹ مل جائے گی۔

محمد آصف دو وکلاء سے بات کر رہے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق انگلینڈ اور دوسرے کا پاکستان سے ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ آج یا کل تک اپیل دائر کر دیں گے۔

اسی بارے میں
نیم حکیم خطرۂ ٹیم
02 November, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد