’راولپنڈی ایکسپریس پٹڑی سے اترگئی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں عائد پابندی کی خبر کو پاکستانی ذرائع ابلاغ نے شہ سرخیوں میں جگہ دی ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ روزنامہ جنگ نے یہ خبر اس سرخی کے ساتھ شائع کی ہے ’ممنوعہ قوت بخش دواؤں کا استعمال، شعیب اور محمد آصف ایک سال کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے‘۔ جنگ نے موہالی میں موجود اپنے رپورٹر کی یہ خبر بھی شائع کی ہے جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو میلکم اسپیڈ سے یہ بیان منسوب کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کسی بڑے ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جانا ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ دی نیوز نے یہ سرخی لگائی ہے۔ روزنامہ ایکسپریس نے لکھا ہے’شعیب اختر اور محمد آصف پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند‘۔ اخبار نے مزید لکھا ہے ’پنڈی ایکسپریس پٹڑی سے اترگئی۔کریئر ختم ہونے کا امکان‘۔ Dope-tainted Shoaib,Asif banned انگریزی اور اردو کے علاوہ سندھی اخبارات نے بھی صفحہ اول پر شعیب اور آصف پر عائد پابندی کی خبر کو جگہ دی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے پابندی کے اس فیصلے کو جانبدارانہ قرار دیا ہے جس کا مقصد شعیب کے کریئر کو ختم کرنا ہے۔ چیف سلیکٹر وسیم باری کے خیال میں یہ سزائیں ٹیم کا المیہ ہیں۔ جاوید میانداد نے ورلڈ کپ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنے پر زور دیا ہے۔ معین خان کا کہنا ہے کہ اس تمام تر صورتحال کے ذم دار خود بولرز ہیں۔ شعیب اختر پر دوسال اور محمد آصف پر ایک سال کی پابندی کے فیصلے پر عام شہریوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایک دکاندار محمد عمران کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ بڑا نقصان ہے۔ پان فروش محمد صدیق کہتے ہیں کہ دونوں بولرز کو دواؤں کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہئے تھی ان کے کئے کی سزا ٹیم کو بھگتنی پڑرہی ہے۔ فرنیچر کا کاروبار کرنے والے محمد عمران کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو ان دونوں بولرز کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔ گارمنٹس فیکٹری کے سپروائزر فیصل واحد کا کہنا ہے کہ شعیب اختر ہمیشہ سے مسئلہ بنے رہے ہیں اور اس تازہ ترین صورتحال نے پاکستانی کرکٹ کو مشکل سے دوچار کردیا ہے۔ | اسی بارے میں شعیب پر دو آصف پر ایک سال01 November, 2006 | کھیل شعیب اختر: تنازعوں تا ڈوپنگ 16 October, 2006 | کھیل شعیب، آصف کا بی ٹیسٹ سے انکار27 October, 2006 | کھیل تاریک راہوں کے مسافر17 October, 2006 | کھیل ’ٹیسٹ دوسری لیب سے کرائیں‘17 October, 2006 | کھیل میں نے کچھ غلط نہیں کیا: شعیب16 October, 2006 | کھیل ’ٹیسٹ کی تصدیق بھی ہو چکی‘16 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||