| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
توقیر ضیاء کا استعفٰی
پاکستان کرکٹ بورڑ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل توقیر ضیاء نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق توقیر ضیاء آج پیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں، جس میں وہ مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔ صدر پاکستان جرنل پرویز مشرف جو کہ پی سی بی کے پیٹرن بھی ہیں انہوں نے یہ استعفی منظور کر لیا ہے۔ مبصرین کے بقول ان کے جانے کی وجہ جیو اور پی ٹی وی کے جھگڑے کے سبب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ ٹیلی نشر نہ ہونا ہو سکتی ہے کیونکہ اس واقعے کے بعد سے ہی چہ موگوئیاں ہو رہی تھیں کہ اس کے نتیجے میں بورڈ کے کسی بڑے اہلکار کی چھٹی ہو سکتی ہے۔ تاہم اپنے استعفی کے سلسلے میں توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے، ذاتی وجوہات پر یہ فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’یہ فیصلہ وہ کئی دن پہلے ہی کر چکے تھے ۔‘ توقیر ضیاء گزشتہ چار بر سے پاکستان کرکٹ بورڑ کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس ماہ کی چودہ تاریخ تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔ توقیر ضیاء نے پی سی بی کی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ کے طور پر چودہ دسمبر 1999 میں چارج سنبھالا اور وہ پورے چار سال کے بعد چودہ دسمبر 2003 کو اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ توقیر ضیاء کے دور میں پاکستان کرکٹ کئی تنازعات کا شکار رہی ہے، جس میں پاکستان کی ٹیم میں ان کے بیٹے جنید ضیا کی متنازع شمولیت اور نیو زی لینڈ کے خلاف موجودہ ایک روزہ سیریز کو ٹی وی پر دکھائے جانے کا ’سکینڈل‘ بھی شامل ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||