BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 November, 2006, 03:02 GMT 08:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈوپنگ اپیلیں، سماعت ملتوی
شعیب اختر پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے
پاکستان کے تیز رفتار بولروں شعیب اختر اور محمد آصف پر عائد پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت کو سوموار تک کے لیئے موخر کر دیا گیا ہے۔

شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے چند دستاویزات کا انتظار ہے جس کی وجہ سے اپیل کو سوموار تک لیئے موخر کر دیا گیا ہے۔

شعیب اختر پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کی بنا پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ محمد آصف کو اس وجہ سے ایک سال کے عرصہ کے لیئے کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ انہوں نے دانستہ طور پر ممنوعہ ادوایات کا استعمال نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ دوا ننڈرولین اس اضافی غزا میں شامل ہوسکتی ہے جو وہ استعمال کر رہے تھے۔

دونوں بولروں کی اپیل کی سماعت ایک تین رکن کمیٹی کر رہی ہے جس میں سابق وزیر قانون فخرالدین جی ابراہیم، سابق ٹیسٹ کھلاڑی حسیب احسن اور ڈاکٹر دانش ظہیر شامل ہیں۔

محمد آصف کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے

اس کمیٹی کو لندن کے ایک قانون دان مارک گئے کی معاونت حاصل ہے جس نے اوول ٹیسٹ میں پیدا ہونے والے تنازع کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی تنظیم کمیٹی کے سامنے کپتان انضام الحق کی پیروی کی تھی۔

کمیٹی کے رکن فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ سماعت موخر کیئے جانے کے باوجود ان کو امید ہے کہ کمیٹی جلد سے جلد اپنا کام مکمل کرلے گی۔

درین اثنا کرکٹ کی بین الاقوامی کونسل نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والی چیمپیئن ٹرافی کے دوران سارے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

ان ٹیسٹوں کے نمونے ملیشیا کی ایک لیباٹری کو تجزیئے کے لیئے بھیجے گئے تھے۔

آئی سی سی کے سربراہ میلکم سپیڈ نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کا منفی آنا ایک خوش آئند حقیقت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرکٹ کا کھیل ممنوعہ ادویات کی لعنت سے پاک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس پہلو سے غافل ہو جائیں۔

اسی بارے میں
نیم حکیم خطرۂ ٹیم
02 November, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد