شعیب اختر کا برائن لارا کو ڈنر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیر کی شب ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا کو کھانے پر مدعو کیا اور تھائی فوڈ سے ان کی تواضع کی۔ لارا کو تھائی فوڈ بہت پسند ہے لیکن ویسٹ انڈین کپتان کی دلچسپی کھانے سے زیادہ راولپنڈی ایکسپریس کی حوصلہ افزائی میں تھی جو اسوقت ڈوپ ٹیسٹ معاملے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ برائن لارا کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں شعیب اختر کو اپنے دوستوں اور بہی خواہوں کی نیک تمناؤں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ٹیسٹ میں ان کی خوش قسمتی ہے کہ شعیب اختر اور محمد آصف نہیں تھے بصورت دیگر ویسٹ انڈین ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ سکتی تھیں۔ لارا نے کہا کہ پاکستان آنے کے بعد وہ اپنے ہوٹل میں ہی تھے شعیب اختر نے دعوت دی اور وہ انکار نہ کرسکے کیونکہ شعیب اختر سے ان کی دوستی ہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ لارا ان کے پسندیدہ بیٹسمین ہیں جن سے گزشتہ سال سپر ٹیسٹ کے دوران دوستی ہوئی اور وہ ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شعیب اختر نے میں اپنا پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا تھا جس میں برائن لارا بھی کھیلے تھے لیکن وہ پاکستانی فاسٹ بولر کے ہاتھ نہیں آسکے تھے۔ شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں ان کی بارہ وکٹیں ہیں لیکن ان میں برائن لارا شامل نہیں ہیں اسی طرح ویسٹ انڈیز کے خلاف سات ون ڈے انٹرنیشنل میں وہ برائن لارا کو ایک مرتبہ بھی آؤٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ | اسی بارے میں شعیب، آصف کی سماعت منگل کو12 November, 2006 | کھیل ’شعیب شاید واپس نہ آسکیں‘07 November, 2006 | کھیل شعیب اپیل کریں گے: ڈاکٹر نعمان02 November, 2006 | کھیل شعیب اختر: تنازعوں تا ڈوپنگ 16 October, 2006 | کھیل لارا بمقابلہ انضمام، پہلا ٹیسٹ لاہور میں10 November, 2006 | کھیل لارا کا اپنے شہر میں آخری میچ29 May, 2006 | کھیل ’سوچ کر آیا تھا کہ لارا کو آؤٹ کرنا ہے‘08 June, 2005 | کھیل لارا کی سنچری ایک بچے کے نام27 May, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||