BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 May, 2006, 18:23 GMT 23:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لارا کا اپنے شہر میں آخری میچ
 لارا
لارا اپنے آبائی شہرمیں آخری میچ میں شائقین کو اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے
برائن لارا نے بحیثیت کپتان ٹرنیڈیڈ میں ایک روزہ عالمی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو انڈیا پر انیس رنز سے برتری دلا دی۔

لارا کا اپنے آبائی شہر ٹرنیڈیڈ میں یہ آخری میچ تھا۔ اس برتری سے ویسٹ انڈیز کو سیریز میں چار ایک سے جیت حاصل ہو گئی ہے جوٹیم کے لیئے ورلڈ کپ سے پہلے ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔ یاد رہے کے ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف بارہ ماہ باقی ہیں۔

برائن لارا نے میچ کے اختتام پر کہا کہ ’مجھے پورا یقین ہے کے یہاں پر یہ میرا آخری ایک روزہ عالمی میچ تھا۔ میں ٹرنیڈیڈ، ٹوباگو، اور کیرئبین کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘۔

سیریز کے بارے میں لارا نے کہا یہ ساری ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری خوب نبھائی‘۔ ذہنی طور پر ہمارا کھیل بہتر ہو چکا ہے‘۔

ویسٹ انڈیز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا جب سیونرائن چیڑگون انڈیا کے تیز بالر اجیت اگرکر کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ مگر گائل کے مخصوص انداز کے دس چوکوں اور سراوان کی اچھی کارکردگی نے ٹیم کو اچھا اسکور دیا۔ سراوان نے 97 گیندوں میں صرف ایک باؤنڈری لگائی اور سریناتھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

شائقین کا ہجوم لارا کی خاص کارکردگی کا منتظر تھا مگر انہوں نے چھتیس کے سکور میں صرف ایک چھکا مارا اور اگرکر کی تھرو پر کیپر مہیندر دہونی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

لارا نے انڈیا کو اس وقت حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نےمیچ کے شروع میں نئی گیند سے ہائنڈز سے بال کروائی۔ لارا کی یہ حکمتِ عملی کامیاب رہی جب رابن اتھاپا بغیر کوئی رنز بنائے کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہائنڈز نے انڈیا کے خطرناک کھلاڑی دھونی کو بھی گیند کرائی اور انہیں جو 14 کے اسکور پر آؤٹ کر دیا۔

ڈراوڈ نے میچ کے بعد کہا کہ ’ویسٹ انڈیز نے سیریز کے شروع میں ہی اچھا کھیل کھیلا اور وہ اپنی کارکردگی بہتر کرتے رہے۔ یقیناً یہ یہاں کے مقامی حالات کے عادی ہیں اور اس سے انہوں نے فائدہ اٹھایا‘۔ ’یہ ھمارے لیئے بہت مشکل سیریز رہی‘۔

اسی بارے میں
لارا کا بلا چالو
04 June, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد