BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 May, 2006, 18:38 GMT 23:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کی مسلسل چوتھی شکست
سہواگ نے 95 رنز بنائے جو بےکار ثابت ہوئے
ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو 19 رنز سے شکست دیدی ہے۔ پانچ میچوں کی اس سیریز میں انڈیا کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا کو جیت کے لیے کل 256 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن انڈیا کے بلے باز 48 اوور میں ہی آل آؤٹ ہوگئے۔

پورٹ آف سپین میں کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میں انڈیا کو میچ کے ابتدائی اوروں میں نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر اتھاپا اور مہندر دھونی جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔

انڈیا کی جانب سے وریندر سہواگ نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے لیکن سہواگ کے بعد انڈیا کےتمام بلے باز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا مقابلہ نہ کرسکے، بلکہ سہواگ کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین 26 رنز سے زیادہ نہ بنا سکا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیو محمد اور ٹیلر نے تین تین وکٹ لے کر انڈیا کی ٹیم کی شکست یقینی بنا دی۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کرس گیل، سروان اور براؤ کی نصف سینچریوں کی بدولت 255 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ صرف آٹھ کے سکور پر گر گئی تھی لیکن کرس گیل اور سروان نے مل کر سکور نوے رنز پر پہنچا دیا۔

کپتان برائن لارا 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے تین نصف سنچریاں بنائی گئیں۔ بریوو نے 62 رنز، کرس گیل نے 51 رنز اور سروان نے 52 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے اجیت اگارکر نے دو جبکہ سری سانت، موسیٰ مناف پٹیل اور ہربھجن سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرس گیل، چیٹرگون، برائن لارا، ساروان، برایو، ویول ہائنڈز، ڈی آر سمتھ، رامادن، ڈی محمد، کولی مور اور جے ٹیلر

انڈین کرکٹ ٹیم: وریندر سہواگ ، اے آر اوپاتھا، راہول ڈراوڈ، یوراج سنگھ، محمد کیف، ایس کے رائنا، مہندر دھونی، مناف پٹیل، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، اور سری سانت۔

اسی بارے میں
کرس گیل کی سنچری
18 May, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد