BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 May, 2006, 22:54 GMT 03:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کو ایک رن سے شکست
بریڈ شا نے انڈیا کے دونوں افتتاحی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
کنگسٹن پارک میں ویسٹ انڈیز کے 198 رنز کے جواب میں انڈیا کی ٹیم 197 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس طرح ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک رنز سے میچ جیت گئی۔

جس وقت انڈیا کے بیٹسمین یوراج سنگھ 93 رنز بنا کر براوو کی گیند پر بولڈ ہوئے اس وقت انڈیا کی اننگز کی دو گیندیں باقی تھیں۔

اس سے پہلے کی دو گیندوں پر دو چوکے لگا کر یوراج سنگھ اپنی ٹیم کو جیت کے بہت قریب لا چکے تھے۔

یوراج سنگھ نے 121 گیندوں پر محیط اپنی اننگز ایک چھکا اور آٹھ چوکے لگائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے بریڈ شا نے تین جبکہ ٹیلر اور سیموئلز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایڈورڈز، کرس گیل اور وائن براوو نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

انڈیا کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی اوپنر وریندر سہواگ تھے جنہوں نے 12 کے سکور پر بریڈ شا نے آؤٹ کیا۔ کپتان راہول ڈراوڈ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ انہیں بھی گیارہ کے سکور پر بریڈ شا نے آؤٹ کیا۔

عرفان پٹھان کو 16 کے سکور پر ایڈورڈز کی گیند سیموئلز نے کیچ کیا۔ محمد کیف بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے پہلے انڈیا نے مقررہ پچاس اووروں میں 198 رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سروان نے 98 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

انڈیا کی طرف سے عرفان پٹھان نے تین جبکہ اجیت اگرکار اور رمیش پوار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے میچ کا آغاز کمزور بیٹنگ سے کیا۔ انڈین بالنگ اٹیک شروع ہی سے کافی مضبوط رہا اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں کو جمنے نہیں دیا۔

پچ کی صورتحال بالروں کے حق میں تھی جس کا اجیت اگرکر اور عرفان پٹھان نے بھرپور استعمال کیا۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے لیئے سوئنگ ہوتی بالوں کا سامنا کرنا بہت مشکل ثابت ہوا۔

میزبان ٹیم کی وکٹیں 14 کے سکور پر ہی گرنا شروع ہوئیں اور پھر ایک کے بعد ایک گرتی ہی چلی گئیں۔

انڈیا کے کپتان راہول ڈراوڈ نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انڈیا کی ٹیم نے میچ کے لیئے آر پی سنگھ کی جگہ سپن بالر رمیش پوار کو شامل کرکے سب کو حیران کردیا کیونکہ پوار کی ٹیم میں واپسی اگلے میچ سے پہلے متوقع نہیں تھی۔

اسی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں کپتان راہول ڈراوڈ کی سینچری کی بدولت انڈیا کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا تھا۔

بارش کی وجہ سے پہلے ون ڈے میچ کو پینتالیس اوور تک محدود کر دیا گیا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تھے جبکہ انڈیا نے مطلوبہ سکور 44 اوورز اور پانچ گیندوں پر حاصل کر لیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد