کرس گیل کی سنچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز نے انڈیا کے خلاف جمیکا کے کنگسٹن پارک میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں شروع ہی سے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 38 اوور میں دو سو تیرہ رن بنالیئے ہیں جس میں کرس گیل کی شاندار سنچری شامل ہے۔ بارش سے متاثرہ ہونے والے اس میچ میں انڈیا کے کپتان راہول ڈراوڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بارش ہو جانے کی وجہ سے میچ کو پینتالیس اوور تک محدود کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل اور مارٹن نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ کرس گیل نے پہلے ہی میچ میں شاندار سنچری بنائی۔ کرس گیل نے ایک سو اکتیس گیندوں پر ایک سو چوبیس رن بنائے جس میں اٹھارہ چوکے اوردو چھکے شامل تھے۔ تاہم ان کے ساتھی ابتدائی بلے باز مارٹن اڑتیس گیندوں پر تئیس رن بناکر اگرکر کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کی جگہ سرون کھیلنے آئے تھے جو صرف دو رن بنانے کے بعد ہربھجن سنگھ کی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ برآئن لارا نے پینتیس رن بنائے انہیں مناف پٹیل نے آؤٹ کیا۔ پربھجن سنگھ نے سب سے کم سکور دئیے۔ بارش کے باوجود بالروں کو پیچ سے کوئی مدد نہیں ملی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: گیل، مارٹن، برآئن لارا، سرون، چندرپال، سیمیول، باگ، باروؤ، بریڈ شاہ، ٹیلر اور ایڈورڈ۔ انڈین کرکٹ ٹیم: اگرکر، دہونی، ڈراوڈ، ہربھجن سنگھ، محمد کیف، مناف پٹیل، عرفان پٹھان، راینا، سہواگ، آر پی سنگھ اور یوراج سنگھ۔ | اسی بارے میں یہ جیت کا سنہرا موقع ہے: ڈراوڈ09 May, 2006 | کھیل تندولکر: ٹیسٹ سے پہلے ٹیسٹ17 May, 2006 | کھیل امپائر کے خلاف اپیل کے حق پر غور06 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||