ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو پھر ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز نے منگل کو تیسرے ون ڈے میچ میں انڈیا کو چار وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اننچاس اعشاریہ پانچ اوور میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو اڑتالیس رنز بنائے۔ اس سے قبل انڈیا کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو پینتالیس رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے رمناریش سارون نے اپنے کریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے اپنے سویں ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار سنچری بنائی۔ سارون نے جو ایک سو پندرہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، شیو چندرپال کے ساتھ مل کر ایک سو چھ رنز بنائے جس میں چندر پال کے 58 رنز تھے۔
اس سے قبل انڈیا کی اننگز میں کپتان راہوال ڈراوڈ کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد وریندر سہواگ نے عمدگی سے کھیلتے ہویے تراسی گیندوں پر چھیانوے رنز بنائے جن میں تین چھکے شامل تھے۔ محمد کیف نے پچاس رنز بنائے۔ تاہم بارہ اووروں میں بھارت نے اکتیس رنز کے عوض تین وکٹیں کھو دیں جن میں تین رن آؤٹ بھی شامل ہیں۔ آخری دو اوور میں ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیئے دس رنز کی ضرورت تھی۔ لیکن اس دورانیئے میں ویسٹ انڈیز کی دو وکٹیں گر گئیں۔ چندر پال کو عرفان پٹھان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ سیریز کے اگلے دو میچ جمعہ اور اتوار کو ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے۔ گزشتہ ہفتے کے دن جمیکا میں ایک رنز سے انڈیا کو شکست دینے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ | اسی بارے میں ’تندولکر ابھی نہیں کھیلیں گے‘23 May, 2006 | کھیل انڈیا کو ایک رن سے شکست20 May, 2006 | کھیل کرس گیل کی سنچری18 May, 2006 | کھیل ڈراوڈ کی سینچری، انڈیا کی جیت19 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||