ڈراوڈ کی سینچری، انڈیا کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمیکا کے کنگسٹن پارک میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں کپتان راہول ڈراوڈ کی سینچری کی بدولت انڈیا کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ بارش ہو جانے کی وجہ سے میچ کو پینتالیس اوور تک محدود کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے جس میں کرس گیل کی شاندار سنچری شامل ہے۔ کرس گیل نے 132 گیندوں پر دو چھکوں اور 18 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ لارا نے 35 اور مورٹن نے 23 رنز بنائے۔ انڈیا کی طرف سے اگرکار نے دو جبکہ عرفان پٹھان، مناف پٹیل اور ہربھجن سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انڈیا نے مطلوبہ سکور 44 اوورز اور پانچ گیندوں پر حاصل کر لیا۔ انڈیا کی طرف سے کپتان راہول ڈراوڈ نے 105 بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین محمد کیف 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے براوو اور بریڈ شاء نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: گیل، مارٹن، برآئن لارا، سرون، چندرپال، سیمیول، باگ، باروؤ، بریڈ شاہ، ٹیلر اور ایڈورڈ۔ انڈین کرکٹ ٹیم: اگرکر، دہونی، ڈراوڈ، ہربھجن سنگھ، محمد کیف، مناف پٹیل، عرفان پٹھان، راینا، سہواگ، آر پی سنگھ اور یوراج سنگھ۔ | اسی بارے میں یہ جیت کا سنہرا موقع ہے: ڈراوڈ09 May, 2006 | کھیل تندولکر: ٹیسٹ سے پہلے ٹیسٹ17 May, 2006 | کھیل امپائر کے خلاف اپیل کے حق پر غور06 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||