BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 December, 2006, 15:47 GMT 20:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈوپنگ: واڈا نے اپیل دائر کردی

شعیب اور آصف
شعیب پر دو اور آصف پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے پاکستانی فاسٹ بالرز شعیب اختر اور محمد آصف کو ڈوپنگ کیس میں بری کیے جانے کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی عدالت میں اپیل دائر کردی ہے۔

شعیب اختر اور محمد آصف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ممنوعہ دوا نیندرولون استعمال کرنے پر بالترتیب دو اور ایک سالہ پابندی کی سزا سنائی تھی، لیکن دونوں کی اپیل پر پاکستان کرکٹ بورڈ ہی کے قائم کردہ اپیلٹ ٹریبونل نے یہ پابندی ختم کردی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شعیب اور آصف کے ڈوپنگ کے معاملے سے نمٹنے کے پی سی بی کے طریقہ کار پر افسوس کا اظہار تو کیا تھا لیکن کسی قسم کی کارروائی کرنے کا اشارہ نہیں دیا تھا۔ تاہم واڈا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس معاملے کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اٹھائے گی۔

اپیل دائر کرنے کے بعد واڈا کے ترجمان فریڈرک ڈونز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے طے کردہ کردار کے مطابق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو ممنوعہ ادویات سے پاک رکھنا واڈا کی ذمہ داری ہے۔

واڈا کے ترجمان کے مطابق شعیب اختر اور محمد آصف کے بارے میں فیصلہ آئی سی سی کو کرنا ہے کہ آیا وہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں یا نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کہہ چکے ہیں کہ دونوں فاسٹ بالرز کو ڈوپنگ کے الزام سے بری کیا جانا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، جس پر واڈا اور آئی سی سی کو کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد