BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 January, 2007, 11:29 GMT 16:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وولمرانگلینڈ کی کوچنگ کےخواہاں
باب وؤلمر
باب وؤلمر کی کوچنگ کی سٹائل دوسروں سے جدا ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ باب وولمر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اٹھاون سالہ باب وولمرگزشتہ چند برسوں سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائص انجام دے رہے ہیں لیکن ورلڈ کپ کے بعداپریل میں پاکستان کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا ’انگلینڈ ٹیم کے لیے کھیلنا میں نے اپنے لیے ہمیشہ سے باعث فخر سمجھااور ماضی میں اس کی کوچنگ اس لیے نہیں کر سکا کیونکہ وقت مناسب نہیں تھا۔‘

باب وولمر نے کہا’ کھلاڑی کی حیثیت سےمیں اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی اور خواہش ہے کہ کوچ کی حیثیت سے بھی وہی کارنامہ انجام دوں۔‘

فی الوقت انگلینڈ ٹیم کو کو چ کی ضرورت نہیں ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ٹیم کی گزشتہ چار برسوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے وقت موجودہ کوچ ڈنکن فلیچر کی پوزیشن پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

لیکن حال ہی میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی پانچ صفر سے شکست کے بعد خود کوچ فلیچر نے کاؤنٹی سیزن کے آغاز سے پہلے اپنی پوزیشن کا جائزہ لینے کی بات کہی تھی۔

اگر مسٹر فلیچرخود انگلینڈ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوتے ہیں تو ان کی جگہ لینے کے لیے کئی بڑے امیداروں کے نام آنے کی توقع ہے۔ جان رائٹ اور ٹام موڈی جیسے ناموں کا پہلے ہی تذکرہ ہوچکا ہے لیکن تجربہ کے لحاظ سے ان میں سے کوئی بھی باب وولمر کا ہم پلہ نہیں ہے۔

پاکستان کی طرف سے باب وولمر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرنے کے اشارے ملے ہیں لیکن مسٹر وولمر نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اشارہ کیا تھا کہ ان کا ذہن کھلا ہے اور اس بارے میں وہ ورلڈ کپ کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

برطانوی اخبار ٹائمز کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے یہ بات واضح کی ہے کہ اگر موقع ملا تو وہ انگلینڈ کی ٹیم کی کوچنگ کو زیادہ پسند گریں گے۔

باب وولمرجیفری بائیکاٹ کی اس بات سے متفق ہیں کہ کوچ کا کیریئر بڑا مختصر ہوتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ 65 برس کی عمر تک یہ کام کر سکتے ہیں۔’ کوچنگ میری زندگی ہے، یہی میں اچھے انداز سے کرلیتا ہوں اور اسی سے میں فٹ بھی رہتا ہوں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد