وولمر کوچ رہنا چاہتے تھے: شہریار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریارخان نے انکشاف کیا ہے کہ باب وولمر ورلڈ کپ کے بعد بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے وابستگی کے خواہش مند تھے۔ شہریارخان نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں جانے سے قبل باب وولمر نے ان سے ملاقات کی تھی اور ان سے کہا تھا کہ اگر ورلڈ کپ کے بعد بھی پاکستان کرکٹ بورڈ چاہے تو وہ تھوڑے عرصے کے لیے کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ شہریار خان کے مطابق انہوں نے باب سے کہا کہ اگر ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں ہوئی تو کوچ کی حیثیت سے ان پر بھی سخت تنقید ہوگی لہٰذا وہ جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں۔ باب وولمر شہریار خان ہی کے دور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مستعفی چیئرمین ڈاکٹرنسیم اشرف کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی شکست کے فوراً بعد باب وولمر نے انہیں ای میل کی تھی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہو کر کیپ ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
باب وولمر ورلڈ کپ کے بعد کتاب لکھنے کی تیاری کر رہے تھے اور اس ضمن میں انہوں نے ویب سائٹ’ کرک انفو‘ کے ایڈیٹر عثمان سمیع الدین سے ای میل میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اس کتاب کے سلسلے میں ان کی معاونت کریں۔ تاہم عثمان سمیع الدین نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ باب وولمر نے اس کتاب میں میچ فکسنگ کے باب کے سلسلے میں ان سے بات کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وولمر ان سے پاکستانی ثقافت مذہب اور دیگر دوسری معلومات کے سلسلے میں تعاون چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ باب وولمر ازراہ مذاق ان سے کہتے تھے کہ اس کتاب میں خاصا مواد ہوگا لیکن ان کا اشارہ اوول ٹیسٹ اور ڈوپنگ بحران سے تھا۔ اس کتاب کے دوسرے معاون آئیو ٹینٹ نے بھی باب وولمر کی موت کے میچ فکسنگ مافیا سے تعلق کی تردید کی ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ باب وولمر جو کتاب تحریر کررہے تھے اس کا نام’انشاء اللہ‘ تھا۔ | اسی بارے میں پولیس کو وولمر کے قاتلوں کی تلاش23 March, 2007 | کھیل وولمر کی خبر انڈیا میں سرِ فہرست 23 March, 2007 | کھیل پاکستانی ٹیم کی وطن کے لیے روانگی24 March, 2007 | کھیل لاعلم تھے کہ باب کو خطرہ تھا: فیملی24 March, 2007 | کھیل ’پاکستان، کرکٹ کو نشانہ نہ بنائیں‘24 March, 2007 | کھیل وولمر: استعفے کی نوبت ہی نہ آئی18 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||