BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 March, 2007, 16:13 GMT 21:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نسیم اشرف کا استعفی نامنظور

نسیم اشرف
نسیم اشرف پاکستان کے آنجہانی کوچ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جمیکا جا رہے ہیں
صدر پرویز مشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا استعفی نامنظور کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ تین رکنی ٹیم جمیکا جاکر باب وولمر کی موت کی تحقیقات میں شریک ہوگی۔ اس ٹیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل، سفاتکار اور ایک تحقیقاتی افسر شامل ہو گا۔

ڈاکٹر نسیم اشرف کے پرسنل سیکریٹری عامر بلال نے بی بی سی کو بتایا کہ صدر مشرف نے ڈاکٹر نسیم اشرف پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کو پیشہ ورانہ انداز میں استوار کریں۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے صدر مشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پیدا ہونے والے شدید عوامی ردعمل کے بعد انیس مارچ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا لیکن ویسٹ انڈیز میں کوچ باب وولمر کی موت کے بعد جو حالات سامنے آئے اس کے پیش نظر صدر پرویز مشرف نے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں۔

آئرلینڈ کے خلاف میچ

ڈاکٹر نسیم اشرف گزشتہ سال ستمبر میں شہریارخان کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین بنائے گئے تھے۔

ورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست کے بعد کپتان انضمام الحق قیادت سے مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ وسیم باری کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی بھی مستعفی ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر نسیم اشرف آئندہ چند روز میں جنوبی افریقہ جارہے ہیں جہاں وہ چار اپریل کو کیپ ٹاؤن میں باب وولمر کی آخری رسومات میں شرکت کرینگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکم اپریل کو لاہور کے گرجا گھر میں بھی باب وولمر کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد