پاکستان کرکٹ: نئی قیادت کی تلاش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ آجکل شدید بحران کا شکار ہے۔ ایک ہی ہفتے میں ٹیم کو میدان میں مایوس کن شکست اور میدان سے باہر ایک ناقابلِ فراموش سانحہ کا سامنا کرنا پڑا۔ آئرلینڈ سے شکست کا مطلب ہے کہ وہ سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ اگلے ہی دن کوچ باب وولمر جن کا پاکستان ٹیم سے معاہدہ جون میں ختم ہو رہا تھا انتقال کر گئے اور کپتان انضمام الحق نے اعلان کیا کہ وہ کپتانی چھوڑ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف اور سیلیکٹرز نے بھی استعفے دے دیے۔ سوال یہ ہے کہ اب پاکستان کی کرکٹ کا کیا ہو گا؟ پاکستان کے سابق کھلاڑی اور سیلیکٹرز کے چیئرمین عامر سہیل کا خیال ہے کہ کرکٹ کے پورے ڈھانچے میں مکمل اور بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے وہ کہتے ہیں کہ بورڈ ممبرز اور سیلیکٹرز کی آسامیوں کو پر کرنے کے عمل کو پوری طرح شفاف ہونا چاہیئے۔
’پی سی بی کے چیئرمین کی آسامی کا اشتہار دیا جائے۔‘ انہوں نے کہا کہ دفترِ خارجہ سے ایسے اشخاص کو بلا کر ایسی آسامیاں دینے کا وقت گزر چکا ہے جن کو کرکٹ کا کچھ نہیں پتہ۔ انہوں نے کہا کہ ’اب انہیں ایسے پروفیشنلز کو ڈھونڈنا چاہیئے جن کو کھیل کا، کھیل کی سیاست اور اس سے نمٹنے کا طریقہ آتا ہو۔ تب ہی حالات بہتر ہوں گے۔‘ ’جس کے پاس بھی پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کا آئیڈیا ہے اسے تین یا چار سال کے لیے یہ نوکری دینی چاہیئے۔ لیکن ان سے یہ بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیئے کہ انہوں نے اس دوران کیا کیا۔‘ عامر سہیل نے کہا کہ ’وہ اس طرح استعفے دے کر نہیں جا سکتے۔ جو بھی ذمہ دار ہے اس کو جواب دہ ہونا چاہیئے۔‘ انضمام کے بعد کپتانی کے لیے نائب کپتان یونس خان کا نام ہی لیا جا رہا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا 29 سالہ یونس لمبے عرصے تک کپتانی کرنے کے لیے درست انتخاب ہیں۔ کئی ایک تبصرہ نگاروں کا خیال یہ بھی ہے کہ کسی نوجوان کھلاڑی کو کپتانی کے فرائض سونپنا چاہئیں۔ عامر سہیل کا خیال ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ مل کر درست فیصلے کرے اور اختیارت فردِ واحد تک محدود نہ ہوں۔ |
اسی بارے میں پولیس کی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ22 March, 2007 | کھیل وولمر:موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں22 March, 2007 | کھیل باب وولمر کے لیے ستارۂ امتیاز22 March, 2007 | کھیل پاکستانی کوچ باب وولمر انتقال کرگئے18 March, 2007 | کھیل انضمام: اچھا نہ کھیلنے پر معذرت22 March, 2007 | کھیل پاکستان آخری میچ جیت گیا21 March, 2007 | کھیل انضمام الحق مستعفی ہو گئے19 March, 2007 | کھیل پاکستان ورلڈ کپ سے باہر17 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||