BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 March, 2007, 04:54 GMT 09:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وولمر:موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں
پاکستان ٹیم
وولمر کا پاکستانی ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزرا: اہلیہ
جمیکا میں پولیس تاحال پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر کی موت کی وجہ پتہ چلانے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت کے ایک پتھالوجسٹ کی طرف سے کیا جانے والا پوسٹ مارٹم بے نتیجہ رہا تھا اور مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک دوسرے پتھالوجسٹ کی بھی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وولمر خوش تھے
 وہ لڑکوں کے ساتھ خوش تھے اور میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کے بھی ایسے ہی جذبات تھے۔ انہوں نے مِل کر محنت بھی کی اور مزہ بھی اور کرکٹ بورڈ نے بھی ان کا بہت خیال رکھا تھا
وولمر کی اہلیہ
اٹھاون سالہ باب وولمر کا اتوار کے روز انتقال ہو گیا تھا۔ وہ کنگسٹن میں اپنے کمرے میں بیہوش پائے گئے تھے۔ پولیس ان کی موت کو ’مشکوک‘ قرار دے چکی ہے۔

جمعرات کو پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس تاحال پتھالوجسٹ کی رپورٹ نہیں آئی جنہوں نے پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ پتھالوجسٹ پوسٹ مارٹم میں ہونے والے ٹیسٹوں کے نتائج کے منتظر ہیں۔

پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ان وجوہات کی بنیاد پر وولمر کی موت کی وجہ نہیں بتا سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو مشاورت کے بعد جس میں جمیکا کے حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے، فیصلہ کیا گیا کہ ایک اور پتھالوجسٹ سے بھی رائے لی جائے۔

آخری ای میل
 شوہر سے آخری بار رابطہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہوا جب وولمر نے آئرلینڈ کے میچ کے بعد ای میل بھیجی تھی۔ وولمر نے کہا تھا کہ وہ ان کی کارکردگی سے بہت مایوس ہوئے ہیں اور ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ نتیجہ کیسے نکلا، وہ بہت افسردہ تھے
وولمر کی اہلیہ
دریں اثناء باب وولمر کی اہلیہ نے انڈیا کے ایک ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ وولمر کے زیادہ دوائی کھا لینے والی بات غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وولمر کو ٹائپ ٹو قسم کی شوگر تھی جس کے لیے دوائی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ’اس قسم کی خبریں بکواس ہیں‘۔

مسز وولمر نے بتایا کہ انہوں نے کبھی دباؤ میں ہونے کا ذکر نہیں کیا تاہم وہ انہیں ٹی وی پر دیکھ کر اندازہ لگا سکتی تھیں کہ وہ دباؤ میں ہیں۔

باب وولمر کے لیے خاموشی

انہوں نے کہا کہ ان کا اپنے شوہر سے آخری بار رابطہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہوا جب وولمر نے آئرلینڈ کے میچ کے بعد انہیں ای میل بھیجی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ میل اگلی صبح ملی تھی جس میں وولمر نے کہا تھا کہ وہ ان کی کارکردگی سے بہت مایوس ہوئے ہیں اور ان کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ میچ کا یہ نتیجہ کیسے نکلا، وہ بہت افسردہ تھے‘۔

وولمر کی اہلیہ نے ٹی وی چینل پر اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے اچھا وقت گزارا اور ان کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ ’ان کے ٹیم کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے، وہ لڑکوں کے ساتھ خوش تھے اور میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کے بھی ایسے ہی جذبات تھے۔ انہوں نے مِل کر محنت بھی کی اور مزہ بھی اور کرکٹ بورڈ نے بھی ان کا بہت خیال رکھا تھا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد