وولمر: موت کے حالات ’مشکوک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمیکا میں پولیس نے پاکستانی ٹیم کے کوچ باب وولمر کی موت کے حالات کو 'مشکوک' قرار دیا ہے۔ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ وہ اب باب وولمر کی موت کی مزید اور مکمل تحقیقات کرے گی۔ سابق پاکستانی کوچ کی موت قتل یا خودکشی ہونے کے امکان کے بارے میں پولیس نے ’ہاں‘ یا ’نہ‘ میں جواب دینے سے گریز کیا۔ پولیس نے تازہ ترین بیان پتھالوجسٹ کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں دیا۔
پولیس نے بتایا کہ انہوں نے باب وولمر کی اہلیہ کو اب تک کی کارروائی سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ باب وولمر کا پوسٹ مارٹم ’بے نتیجہ‘ رہا ہے اور کہا گیا تھا کہ ان کے ہنگامی حالت میں مزید ٹیسٹ ہوں گے جن کا نتیجہ چوبیس گھنٹے میں آ سکتا ہے۔ اٹھاون سالہ باب وولمر کا انتقال اتوار کے روز پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کے میچ کے بعد ہوا تھا۔ منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ باب وولمر پر مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ جمیکا کی پولیس کے ڈپٹی کمشنر مارک شیلڈز نے کہا تھا کہ باب وولمر کی لاش کو پتھالوجسٹ کے معائنے تک ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں پاکستانی کوچ باب وولمر انتقال کرگئے18 March, 2007 | کھیل ’دلبرداشتہ وولمرانتقال کر گئے‘19 March, 2007 | کھیل ٹیم کے جمیکا چھوڑنے پر پابندی 19 March, 2007 | کھیل وہ پاکستانی ٹیم کی دنیا تھے: ڈکی برڈ19 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||