ٹیم کے جمیکا چھوڑنے پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمیکا میں باب وولمر کی ہلاکت کی تفتیش کرنے والے ادارے نے پاکستانی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ مرحوم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک جمیکا سے نہ جائیں۔ اس ہدایت کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی روانگی دو روز کے لیے مؤخر کر دی گئی۔ ٹیم نے جمعرات کو پاکستان روانہ ہونا تھا۔ اس سے پہلے پولیس نے پیگیسز ہوٹل کی تیسری منزل کو بند کردیا تھا جس پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کا کمرہ ہے۔ وولمر اسی کمرے میں جمیکا کے وقت کے مطابق صبح پونے گیارہ بجے بیہوش پائے گئے تھے۔ پاکستانی ٹیم نے ناشتے اور اس کے بعد بھی وولمر کو موجود نہ پاکر اپنی تشویش کا اظہار کیا جس کے بعد کمرے کا دروازہ کھولا گیا تھا۔
اس وقت تک اسپتال میں مسلح پولیس آچکی تھی۔ یہ خبر آگ کی طرح پھیل چکی تھی کہ باب وولمر کی حالت ٹھیک نہیں یا باب وولمر مرچکے ہیں یا انہوں نے خودکشی کرلی یا انہیں کچھ ہوا ہے۔ کوئی کسی کو کچھ نہیں بتارہا تھا۔
گراؤنڈ فلور پر لفٹ کے پاس اور ہر فلور کی ایگزٹ پر مارک شیلڈز نے مسلح پولیس کھڑی کردی تھی۔ مارک نے بتایا کہ ’ہم نے کمرے کے ہر حصے کی تلاشی لی ہے۔جانچ پڑتال کی ہے۔ہاتھ کے نشان دیکھے ہیں۔ کھانے پینے کی چیزوں کا حساب کتاب دیکھا ہے۔غیرمعمولی سرگرمی پر نظر رکھی ہے اور اب پوسٹ مارٹم ہوگا‘۔ مارک نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم مرحوم کی فیملی کی اجازت کے بعد ہوگا، فیملی سے رابطہ ہوگیا ہے اور وہ یہاں جلد سے جلد پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں چوبیس گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لگے گا لیکن نتیجے کا اعلان یہ کب کریں گے، اس کا انحصارپاکستان کرکٹ بورڈ پر ہوگا، ہم انہیں اپنی تفتیش کا نتیجہ بتا دیں گے باقی ان پر ہے کہ وہ کب بتاتے ہیں۔ ابتدائی تفتیش اور کسی قسم کے شبہہ کے بارے میں مارک شیلڈز کاجواب تھا کہ کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ’پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سامنے آجائے تو اس کے بعد ہی میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گا‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت باب وولمر یونیورسٹی اسپتال کے مردہ خانے میں ہیں اور ان کی باڈی تمام تر تفتیش مکمل ہونے تک وہیں رہے گی۔ | اسی بارے میں کوچ باب وولمر انتقال کرگئے19 March, 2007 | کھیل وہ پاکستانی ٹیم کی دنیا تھے: ڈکی برڈ19 March, 2007 | کھیل ’دلبرداشتہ وولمرانتقال کر گئے‘19 March, 2007 | کھیل وولمر: استعفے کی نوبت ہی نہ آئی18 March, 2007 | کھیل کھیل کو کھیل کیوں نہیں رہنے دیتے؟19 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||