BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 March, 2007, 14:33 GMT 19:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ورلڈ کپ سے باہر
یونس خان آؤٹ
پاکستان کا کوئی بھی ریگولر بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کے ایک ڈرامائی دن آئرلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دے کر عالمی کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔

آئرش وکٹ کیپر بیٹسمین نیل او برائن کی شاندار بلے بازی کے بدولت آئرلینڈ نے 128 رن کا مطلوبہ ہدف بیالیسویں اوور میں عبور کر کے یہ تاریخی فتح حاصل کی۔

آئرش ٹیم کے لیے یہ فتح اس لیے بھی خاص ہے کہ انہیں یہ کامیابی اپنے مذہبی تہوار ’سینٹ پیٹرکس ڈے‘ پر نصیب ہوئی۔ آئرلینڈ کو ابتدائی طور پر فتح کے لیے 133 رن کا ہدف ملا تھا لیکن میچ کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا تھا اور ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت آئرلینڈ کو سنتالیس اوور میں ایک سو اٹھائیس رن کا ہدف ملا جو اس نے سات وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ورلڈ کپ: تازہ ترین سکور

آئرلینڈ کی جانب سے این جے اوبرائن 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

انضمام
انضمام صرف ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے

پہلے میچ کی طرح اس میں میں بھی پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی۔ بیٹنگ میں ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مجموعی سکور میں سب سے بڑا حصہ ایکسٹرا رنز کا تھا۔

پاکستانی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے اور ان کھلاڑیوں میں کپتان انضمام الحق اور نائب کپتان یونس خان بھی شامل تھے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور وکٹ کیپر کامران اکمل نے کیا جو کہ 27 تھا۔ ان کے علاوہ عمران نذیر نے 24 رنز بنائے۔

میچ کے آغاز میں ہی پاکستان کی ٹیم بری طری دباؤ میں آ گئی تھی اور اس کے سب ہی کھلاڑی یکے بعد دیگرے غلط شاٹس کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔ پہلے پچیس اوورز میں پاکستان کے چھ کھلاڑی پویلین جا چکے تھے۔

رینکن
آئرلینڈ کے بولر رینکن نے زبردست بولنگ کر کے پاکستانی بلے بازوں کو پریشان کر دیا

ٹیل اینڈرز محمد سمیع اور افتخار انجم نے سکور کو 105 سے 130 تک پہنچا دیا اور اس سکور پر محمد سمیع ایک اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے برے کے ہاتھوں میکلن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمر گل تھے جو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افتخار انجم آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا تھا کہ آئرلینڈ کی ٹیم کو کمزور نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ جمعرات کو زمبابوے کے خلاف میچ ٹائی کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی جو کہ ایک غیرمتوقع نتیجہ تھا۔

وولمر کا کہنا تھا ’میں نے آئرلینڈ کی پرفارمنس دیکھی ہے اور میں ان کے نظم و ضبط سے خاصا متاثر ہوا ہوں۔ آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ ایک مشکل میچ ہوگا‘۔ باب وولمر نے کہا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ پاکستان کی پوزیشن کمزور ہے۔ ان کا خیال ہے کہ منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی شکست ’ٹیم کے لیے آنکھیں کھولنے کا ایک موقع‘ ہے۔

پاکستان کی ٹیم: محمد حفیظ، عمران نذیر، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شعیب ملک، کامران اکمل، محمد سمیع، اظہر محمود، افتخار انجم، عمر گل۔

آئرلینڈ کی ٹیم: جے پی برے، پورٹفیلڈ، مارگن،این جی او برائن، بوتھا، کے جی او برائن، میکیلم، جانسٹن، وائٹ، لینگفورڈ سمتھ، رینکن۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد