انضمام: اچھا نہ کھیلنے پر معذرت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا کہ وہ اپنے آخری ایک روزہ میچ کو مرحوم کوچ باب وولمر کے نام کرتے ہیں جو ایک ’زبردست انسان تھے اور سب پاکستانی اور کرکٹ کو چاہنے والے ان کی موت پر افسردہ ہیں‘۔ انضمام الحق جنہوں نے زمبابوے کے خلاف میچ میں سینتیس رن بنائے ایک روزہ کرکٹ اور ریٹائرمنٹ اور ٹیسٹ میچوں میں کپتان کا عہدہ چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’سولہ سال کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ پر میں جذباتی ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میری قوم اس سارے عرصے میں میرے ساتھ تھی اور میں معذرت خواہ ہوں کہ اس عالمی کپ میں اچھا نتیجہ نہیں دے سکا‘۔ پاکستانی ٹیم کے ایک اور رکن یونس خان نے کہا پوری ٹیم نے محسوس کیا جیسے باب وولمر ڈریسنگ روم میں موجود تھے۔ انہوں نے زممبابوے کے خلاف میچ کی کارکردگی باب وولمر اور ان کے اہلہ خانہ کے لیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا، جیسے والد کے بغیر کھیل رہے تہے، وہ ہمارے لیے ایسے ہی تھے‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو دن بہت تکلیف دہ تھے۔ ’سب کرب میں اور کوئی نہیں جانتا کہ کیا ہو رہا ہے‘۔ | اسی بارے میں عظیم کرکٹر جو ’رن آؤٹ‘ ہو گیا21 March, 2007 | کھیل وولمر کو خراج تحسین کا موقع21 March, 2007 | کھیل پاکستان آخری میچ جیت گیا21 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||