BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 March, 2007, 14:45 GMT 19:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان آخری میچ جیت گیا
انضمام الحق
انضمام الحق آخری میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد آبدیدہ واپس جا رہے ہیں
جمیکا کے سبینا پارک میں پاکستان نے ورلڈ کپ کے آخری میچ میں زمبابوے کو 19.1 اوورز میں 99 رنز آؤٹ کر کے میچ 250 رنز سےجیت لیا ہے۔


عمران نذیر کو ایک عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 121 گیندوں پر چودہ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 160 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی نے 20 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ عمر گل اور محمد سمیع نے دو دو اور دانش کنیریا اور محمد یوسف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا لیکن جب کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تو ڈکورتھ لیوئس فارمولے کے باعث زمبابوے کو 20 اوورز میں 193 سکور کرنا ہے۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سبیندا صفر، چیبابا تین اور کستینی نو رنز بنا سکے۔ چیبابا اور کستینی کا کیچ انضمام نے عمر گل اور محمد سمیع کی گیند پر پکڑا۔ جبکہ سبیندا کا کیچ عمر گل کی ہی گیند پر عمران نذیر نے لیا۔

عمران نذیر
عمران نذیر نے ایک شاندار اننگز کھیلی

جب بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو فوراً ہی ٹیلر اور اگلی ہی گیند پر متسیکنیاری رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد چیگمبورا، ولیمز، برینٹ، موپاریوا اور مپوفو ایک ایک بعد ایک پولیین واپس چلے گئے۔ اس طرح پاکستان یہ میچ آسانی سے جیت گیا۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے 37 رنز بنائے تھے۔ یہ انضمام الحق کا بطور کپتان آخری ایک روزہ میچ ہے۔ وہ پاکستان کی کپتانی اور ایک روزہ میچوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں۔

پاکستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 349 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تاہم میچ کی مثبت بات عمران نذیر کی شاندار سینچری تھی جو انہوں نے 95 گیندوں پر بنائی۔ وہ 160 رنز بنا کر آؤٹ مپوفو کی گیند پر متسیکنیاری ہوئے۔

 پاکستان کی ٹیم
پاکستان کی ٹیم باب وولمر کی یاد میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے

پاکستان کی طرف سے کامران اکمل اور عمران نذیر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن جب سکور 31 پر پہنچا تو کامران اکمل پندرہ رنز بنانے کے بعد چیگمبرا کی گیند پر وکٹ کیپر وکٹ کیپر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 88 کے سکور پر گری جب شعیب ملک 21 رنز بنانے کے بعد ولیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جب انضمام آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کا سکور 158 تھا۔ انہوں نے 35 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ انضمام کے آؤٹ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی محمد یوسف بھی صرف تین رنز بنا کر برینٹ کے ہاتھوں ان کی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

آؤٹ ہونے والے پانچویں بیٹسمین یونس خان تھے جو ایک بڑی اچھی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی نے جو ورلڈ کپ کے پہلے دو میچ پابندی کی بنا پر کھیل نہیں پائے تھے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 15 رنز بنائے اور برینٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ سمیع نے پانچ رنز، عمر گل نے 10، اور افتخار انجم نے 32 رنز بنائے۔ دانش کنیریا چھ رنز بنا کر ناٹ رہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر گراؤنڈ میں اترے۔ ٹاس کے بعد، جو کہ زمبابوے نے جیت لیا اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے آنجہانی کوچ باب وولمر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

کرکٹ کے ایک شیدائی کا باب وولمر کو خراجِ تحسین
پاکستانی پلیئرز کی باب وولمر سے والہانہ وابستگی تھی

پاکستان یہ میچ جیت کر بھی ورلڈ کپ میں واپس نہیں آ سکتا لیکن پھر بھی پاکستان کے لیے یہ میچ سے بہت جذباتی حیثیت کا حامل تھا۔

پاکستان کی ٹیم: عمران نذیر، شاہد آفریدی، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شعیب ملک، کامران اکمل، محمد سمیع، راؤ افتخار، عمر گل، دانش کنیریا۔

زمبابوے کی ٹیم: ووسی سیباندا، فرائڈے کستینی، چامو شیباندا، برینڈن ٹیلر، سٹیورٹ متسیکنیاری، شین ولیمز، ایلٹن چیگمبرا، گیری برینٹ، پراسپر اتسیا، تاواندا موپاریوا، کرسٹوفر مپوفو، چیبابا۔

 وسیم باری’آل آؤٹ‘
چیئرمین کے بعد سلیکشن کمیٹی بھی مستعفی
باب وولمر تعزیت، خراج تحسین
وہ پاکستانی ٹیم کی دنیا تھے: ڈکی برڈ
پاکستانی ٹیم(فائل فوٹو)کرکٹ ٹیم پر پابندی
وولمر پوسٹ مارٹم تک جمیکا نہ چھوڑیں: حکام
پاکستانی اخبارات ’دلبرداشتہ وولمر‘
تاریخی شکست اور وولمر کی موت پر سرخیاں
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر’ کھلاڑی بھی انسان‘
کھیل کو کھیل کیوں نہیں رہنے دیتے؟
اپنے ’لڑکوں‘ کیساتھ
باب وولمر کی پاکستانی ٹیم کے ساتھ چند تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد