جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سکاٹ لینڈ کے 186 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 23.2 اوورز میں تین وکٹ پر 188 رنز بناکر ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کا اہم میچ جیت لیا۔ جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز تھے جو 62 رنز بنا کر راجر کی گیند پر براؤن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ان کی جگہ کریز پر آنے والے ایشول پرنس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 21 رنز بنا کر ماجد الحق کی گیند پر میکلم کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے 91 رنز بنائے اور وہ بھی ماجد الحق کی گیند پر راجرز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس سے پہلے سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکی تھی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اینڈریو ہال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لینگیویلٹ نے دو وکٹیں لیں۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی آر ایم حق تھے جو 13 رنز بنا کر اینڈریو ہال کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سکاٹ لینڈ کے دوسرے اوپنر ڈی ایف واٹس کو جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے لینگیویلٹ کی گیند پر کیچ کیا۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی جی ایم ہیملٹن تھے جو اینڈریو ہال کی گیند پر اے بی ڈولیئرز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سکاٹ لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین میکالم بھی کوئی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رنز بنا کر لینگیویلٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی واٹسن تھے جو اکتیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سکاٹ لینڈ کی چھٹی وکٹ اس وقت گری جب سمتھ پندرہ رنز بنا کر پولاک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سکاٹ لینڈ کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جے اے آر بلین تھے جو اینڈریو ہال کی گیند پر جسٹن کیمپ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ہوفمین سکاٹ لینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جو اٹھارہ رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر جنوب افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مکایا نتینی کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم کریگ رائٹ کے بغیر کھیل رہی ہے۔ میچ سے پہلے دونوں ٹیموں نے پاکستان کے کوچ باب وولمر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ سکاٹ لینڈ: ڈی ایف واٹس، آر ایم حق، آر آر واٹسن، جی ایم ہیملٹن، این ایف میکالم، ڈی آر براؤن، سی جے سمتھ، جی اے راجرز، جے اے بلین، این ڈی نیل، پی جے ہوفمین۔ جنوبی افریقہ: اے بی ڈی ویلیئرز، گریم سمتھ، ہرشل گبز، ژاک کالس، ایشول پرنس، جسٹن کیمپ، ایم وی باؤچر، سی کے لینگیویلٹ، شان پولاک، اینڈریو ہال، مکایا نتینی۔ | اسی بارے میں ویسٹ انڈیز سپر 8 مرحلےمیں19 March, 2007 | کھیل پاکستان ورلڈ کپ سے باہر17 March, 2007 | کھیل گبز کے چھکے، کیلیس کی سینچری16 March, 2007 | کھیل کوچ باب وولمر انتقال کرگئے19 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||