کینیا کو 148 رنز سے شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ گروپ سی کے ایک میچ میں کینیا کو 148 رنز سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے جس کے جواب میں کینیا کی پوری ٹیم 183 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کینیا کی طرف سے روندو شاہ ٹاپ سکورر رہے۔ انہوں نے 71 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے فرینکلن، میسن اور وٹوری نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک موقع پر کینیا کے چار کھلاڑی صرف 29 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے لیکن روندو شاہ اور اڈویو کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم کا سکور پونے دو سو سے اوپر پہنچ سکا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر 331 رنز بنائے تھے۔ پہلے راؤنڈ کے اس میچ میں کینیا نے ٹاس جیت نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کو جلد ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑاجب اوپنر لو ونسٹ بغیر کوئی رن بنائے اوڈایو کی گیند تکولو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپتان سٹیفن فلیمنگ نے ٹیلر کے ساتھ مل کر نیوزی لینڈ کی اننگز کو سہارا دیا اور سکور ایک سو پانچ تک پہنچا دیا۔ اسی سکور پر سٹیفن فلیمنگ رن آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سکور کو 192 تک پہنچا دیا۔ اس سکور پر ٹیلر 85 رنز بنا کر تلوکو کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ سٹائرس نے 63 رنز بنائے اور وہ اونیانگو کی گیند پر مشرا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیکب اورم تھے جو صرف تین رنز بنا کر اڈویو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ میکلم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور چھ رنز بنا کر اونڈونڈو کے گیند پر وارایا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی میکملن تھے جو 71 رنز بنا کر اونڈونڈو کا دوسرے شکار بنے۔ | اسی بارے میں کرکٹ بورڈ میں استعفوں کی لہر20 March, 2007 | کھیل سلیکشن کمیٹی بھی مستعفی 20 March, 2007 | کھیل عالمی کرکٹ کپ کی تصاویر07 March, 2007 | کھیل ورلڈ کپ کی خبریں اور فیچر07 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||