انضمام الحق مستعفی ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے ایک روزہ کرکٹ اور ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم ایک کھلاڑی کی حیثیت سے وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ انضمام الحق اس اعلان کے بعد عالمی کپ میں زمبابوے کے خلاف اپنا آخری ایک روزہ میچ کھیلیں گے۔ وہ اس سے پہلے تین سو ستتر میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انضام الحق نے ویسٹ انڈیز میں ایک اخباری کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کرکٹ کے شائقین کی چاہت اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر باب وولمر کی وفات پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ انضمام الحق نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز سے شکست اورآئر لینڈ سے ہارنے کے بعد انضمام پر سخت دباوٴ تھا۔ انضمام الحق نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ نومبر سن انیس سو بانوے میں لاہور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا اور بیس رن بنائے تھے۔ انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ سنیچر کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلا۔ انضمام الحق نے اپنے ایک روزہ کیریئر تین سو ستتر میچ کھیلے اور گیارہ ہزار سات سو دو رن بنائے۔ انہوں نے تراسی نصف سنچریاں اور دس سنچریاں بنائیں۔ | اسی بارے میں ’انضمام، وولمر اور باری استعفیٰ دیں‘18 March, 2007 | کھیل سوبرز اور حنیف سے انضمام اور لارا تک09 March, 2007 | کھیل اختتام عمران خان جیسا ہو: انضمام04 March, 2007 | کھیل پاکستان ورلڈ کپ سے باہر17 March, 2007 | کھیل بیٹنگ ناکام، پاکستان میچ ہار گیا13 March, 2007 | کھیل دعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی16 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||