BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 March, 2007, 20:07 GMT 01:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اختتام عمران خان جیسا ہو: انضمام
انضمام الحق
’مجھے اعتماد ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا‘
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر کے آخری ورلڈ کپ میں وہ اپنی انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ جیسی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا انیس سو بانوے کا ورلڈ کپ انضمام الحق کا پہلا ورلڈ کپ تھا۔گیارہ مارچ سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والا مجموعی طور پر نواں ورلڈ کپ، انضمام کے کیریئر کا پانچواں ورلڈ کپ ہو گا۔

ویسٹ انڈیز کے شہر ٹرینیڈاڈ میں خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے انضمام کا کہنا تھا ’ہر بڑے کھلاڑی کا ایک وقت ہوتا ہے، جس میں وہ اپنے جوہر دکھاتا ہے اور پھر وقت آگے بڑھ جاتا ہے ۔۔۔۔ یہی زندگی ہے‘۔

عمران خان نے انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی اور اس کے بعد کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔ اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے انضمام نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کا اختتام عمران خان جیسا چاہتے ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں بھارت کے سچن تندولکر کے بعد انضمام الحق سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہے۔ انہوں نے کرکٹ کی اس صنف میں 375 میچ کھیل کر 11665 رنز بنا رکھے ہیں۔

ہم ورلڈ کپ میں بھر پور کارکردگی دکھائیں گے

انضمام کا کہنا تھا ’ مجھے اعتماد ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، نیٹ پریکٹس کے دوران میں نے کافی محنت کی ہے‘۔

ورلڈ کپ کے لیے آنے والی پاکستانی ٹیم میں شعیب اختر، محمد آصف اور عبدالرزاق کی عدم موجودگی پر بات کرتے ہوئے انضمام نے امید ظاہر کی کہ محمد سمیع، یاسر عرفات اور اظہر محمود ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دینگے۔ ’مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے اور ہم ورلڈ کپ میں بھر پور کارکردگی دکھائیں گے‘۔

انضمام کا کہنا تھا کہ ایک روزہ کرکٹ میں ہر ٹیم مشکل ہوتی ہے اور کوئی ایک کھلاڑی بھی میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے۔

نسیم اشرفکپ جیتنے کا انعام
ہر کھلاڑی کو پچاس لاکھ روپے انعام ملیں گے
’ہمیں کپ جیتنا ہے‘
باقی پوزیشنین تو ایک سی ہی ہوتی ہیں: انضمام
انضمام’کھیلتا ہی رہوں‘
دل چاہتا ہے ساری زندگی کھیلتا رہوں: انضمام
انضمام الحق کرکٹ اور نماز
کھلاڑیوں کو جبراً نماز نہیں پڑھواتا: انضمام
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد