ورلڈ کپ میں بھی انضمام کپتان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو دورہِ جنوبی افریقہ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اتوار کو کراچی میں طویل اجلاس کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی حالیہ عمدہ کارکردگی کا سہرا انضمام الحق کے سر جاتا ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے انضمام الحق کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز تک کپتان مقرر کیا تھا۔ انضمام الحق اب تک28 ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، جن میں سے10 انہیں کامیابی اور 9 میں شکست ہوئی ہے۔ باقیماندہ 9 ٹیسٹ میچ بے نتیجہ رہے۔ انضمام الحق نےاب تک 82 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی کپتانی کی ہے، جن میں سے50 میں پاکستان فاتح رہا جبکہ 29 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 3 میچ بے نتیجہ رہے۔ پی سی بی نے نائب کپتان یونس خان کو بھی ان کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔ اسی طرح کوچ باب وولمر اور منیجر طلعت علی بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ | اسی بارے میں ’رچرڈز کو سنچری بناتے دیکھا تھا‘18 November, 2006 | کھیل چھ دن کا ٹیسٹ کریں: انضمام15 November, 2006 | کھیل ’بڑے ناموں کے بغیر بھی جیت رہے ہیں‘14 November, 2006 | کھیل ’لارامجھ سے بہتر کھلاڑی ہیں‘07 November, 2006 | کھیل جبراً نماز نہیں پڑھواتا: انضمام23 October, 2006 | کھیل کپتانی آنی جانی چیز ہے: انضمام 09 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||