’لارامجھ سے بہتر کھلاڑی ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ان کا ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا سے کوئی مقابلہ نہیں اور جو لوگ میرا ان سے مقابلہ کرتے ہیں ان کی مہربانی ہے لیکن میرے خیال میں برائن لارا مجھ سے بہتر بیٹس مین ہیں۔ منگل کے روز تین روزہ کیمپ کے پہلے دن تربیت کے بعد انضمام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لارا کی گزشتہ کارکردگی مجھ سے بہتر ہے اور وہ مجھ سے بہتر کھلاڑی ہیں۔ انضمام نے کہا کہ جیت کے لیے سخت محنت درکار ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دو سٹرائک بالرز شعیب اختراور محمد آصف کے نہ ہونے سے ہمارا بالنگ اٹیک کمزور تو ہے لیکن میں پر امید ہوں کہ ہمارے بالرز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں دو بار آؤٹ کر لیں گے کیونکہ گزشتہ چھ سات ماہ سے انجری کے سبب یہ دونوں کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہیں تھے لیکن بالرز نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ہم نے میچ بھی جیتے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اور آصف کے نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں دانش کنیریا پر زیادہ انحصار کرنا پڑے گا اور اس اگر ایسی وکٹ ہوئی جو سپن بالنگ کو مدد دیتی ہو تو دانش کنیریا کافی سود مند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اور رانا نوید کو ٹیم میں نا لینا ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن خود شاہد آفریدی نے بھی کہا کہ ان کی خراب کارکردگی کے سبب ہو سکتا ہے کہ وہ ٹیم میں جگہ حاصل نہ کر سکیں۔ انضمام نے کہا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر جلد ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔ انضمام نے کہا کی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کی ذاتی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے اور وہ یقیناً خطرناک کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی کپتان کے مطابق اگرچہ ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میں کارکردگی بہتر ہے لیکن ٹیسٹ میچز مختلف کھیل ہے اور اس میں پاکستان کی ٹیم بہتر کارکردگی دکھانے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انضمام نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ بہتر کرنے کےلیے فرسٹ کلاس کرکٹ کو بہتر کنا پڑے گا اور فرسٹ کلاس کی سطح پر کھلاڑیوں کو سہولتیں اور مراعات ملنی چاہیں تاکہ وہ زیادہ محنت کریں اور پاکستان کی ٹیم کے لیے ہمیں بہتر کھلاڑی مل سکیں۔ | اسی بارے میں ڈوپنگ کی سزا پر انضمام کو افسوس02 November, 2006 | کھیل شاہد آفریدی، رانا نوید ٹیم سے باہر06 November, 2006 | کھیل آصف نے اپیل کر دی06 November, 2006 | کھیل شعیب پر دو آصف پر ایک سال01 November, 2006 | کھیل ’شعیب شاید واپس نہ آسکیں‘07 November, 2006 | کھیل عاصم کمال، پیٹرنز الیون ٹیم کے کپتان02 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||