BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 November, 2006, 09:57 GMT 14:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف نے اپیل کر دی

محمد آصف
آصف کو کسی نے ممنوعہ ادویات بارے آگاہی دینے کی کوشش نہیں کی: وکیل
ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں سزا پانے والے تیز رفتار بالر محمد آصف نے ’اینٹی ڈوپنگ کمیشن‘ کے فیصلے کے خلاف اپنی اپیل پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کرا دی ہے۔

کرکٹ کھیلنے پر ایک سالہ پابندی کے خلاف درخواست محمد آصف کے وکیل آفتاب گل نے پیر کی صبح پی سی بی کے اہلکار ڈاکٹر سہیل سلیم کے حوالے کی۔

آفتاب گل کے مطابق آصف کی اپیل چھ صفحات پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل نے اینٹی ڈوپنگ کمیشن کے روبرو دیئے گئے اپنے بیان میں کسی قسم کی غلط بیانی نہیں کی اور کمیشن نے ’غیر معمولی‘ حالات کی شق کے تحت فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف بے قصور ہیں۔ ان کے مطابق ان کے مؤکل کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے ’جہاں لوگوں کو ایمپی سلین اور پیناڈول کا فرق بھی معلوم نہیں‘۔ آفتاب گل کے مطابق آصف جب سے قومی ٹیم کا حصہ بنے ہیں کسی نے انہیں بہتر انداز میں آگاہی دینے کی کوشش ہی نہیں کی کہ کونسی ادویات ممنوع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں جو کچھ آصف سے ہوا اس کا ذمہ دار کوئی اور

اپیلٹ کمیٹی
 پابندی کے خلاف اپیل سننے والی کمیٹی جسٹس فخرالدین جی ابراہیم، حسیب احسن اور ڈاکٹر دانش ظہیر پر مشتمل ہے۔
ہے اور کمیٹی کو اس کا تعین کرنا چاہیے۔

ایڈووکیٹ آفتاب گل نے کہا کہ وہ ’اپیلٹ کمیٹی‘ کو درخواست کریں گے کہ محمد آصف کی سزا مکمل طور پر ختم کی جائے اور انہیں یقین ہے کہ آصف بےقصور ہیں۔ ’انہوں نے لاعلمی کی بنیاد پر پرو میکس نامی ہائی پروٹین پاؤڈر لیا تھا اور اپنے فزیو ڈیرل لفسن کے منع کرنے پر انہوں نے اس کا استعمال فوراً ترک کر دیا تھا‘۔

دریں اثناء پی سی بی نے اینٹی ڈوپنگ کمیشن کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سننے کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اپیلٹ کمیٹی سابق گورنر سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) فخر الدین جی ابراہیم، سابق کرکٹر حسیب احسن اور ڈاکٹر دانش ظہیر پر مشتمل ہے۔

ڈاکٹر دانش آجکل برونائی دارالسلام میں ہیں اور ڈوپنگ سے متعلقہ طبی جانچ پڑتال کے ماہر مانے جاتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد