عاصم کمال، پیٹرنز الیون ٹیم کے کپتان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کافی عرصے سے نظر انداز کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عاصم کمال کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو روزہ پریکٹس میچ کے لیے پیٹرنز الیون کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ عاصم کمال کے علاوہ کافی عرصے سے آؤٹ آف فارم اوپنر یاسر حمید کو بھی اس میچ میں آزمایا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے لیے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم کی ناقص کارکردگی لمحۂ فکر ہے اور وہ مستقبل کے اہم مقابلوں کے لیے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چئرمین وسیم باری پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ عاصم کمال اور یاسر حمید کو ٹیسٹ میچ کی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی آزمایا جا رہا ہے۔ عاصم کمال گیارہ ماہ قبل انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں کھیل چکے ہیں لیکن اچھی کارکردگی کے باوجود سری لنکا اور انگلینڈ کے دوروں میں انہیں نظر انداز کیا گیا تھا۔ اس ٹیم میں فاسٹ بالر محمد سمیع کو ایک اور موقع دیا جا رہا ہے جو کہ کچھ عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹیم میں ابھرتے ہوئے دو نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں انڈر 19 عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد اور اسی ٹیم کے فاسٹ بالر اخرت ایوب شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے کے لیے چھ نومبر کو لاہور پہنچے گی اور آٹھ نومبر سے پیٹرنز الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پیٹرنز الیون کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ عاصم کمال(کپتان)، سلمان بٹ، یاسر حمید، بازید خان، شاہد یوسف، مصباح الحق، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، عبدالرحمن، محمد سمیع، اختر ایوب، نجف شاہ، شاہد نزیر، طاہر خان۔ | اسی بارے میں عاصم کمال، پراعتماد بیٹسمین10 November, 2005 | کھیل پاکستانی سپنرز اور ویسٹ انڈیز09 June, 2005 | کھیل پاکستان کا نیا مرد بحران 14 January, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||