BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 November, 2005, 15:59 GMT 20:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عاصم کمال، پراعتماد بیٹسمین

عاصم کمال
بھارت کے خلاف لاہور اور پنڈی کے ٹیسٹ میچوں میں73 اور ناقابل شکست 60 کی اننگز نے ان کے باصلاحیت ہونے کی ایک اور سند دے دی۔
عاصم کمال پرسکون انداز میں اعتماد سے کھیلنے والے بیٹسمین ہیں جن کا بین الاقوامی کریئر صرف دوسال پر محیط ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں اپنے کریئر کی ابتدا انہوں نے یاد رکھے جانے کے انداز میں کی تھی اولین ٹیسٹ میں سنچری کا ان کا خواب صرف ایک رن کی کمی سے بکھر گیا تھا۔

اسی سیریز کے فیصل آباد ٹیسٹ میں معین خان کے ساتھ ان کی کوششوں نے میچ ڈرا کرنے میں مدد دی تھی۔

بھارت کے خلاف لاہور اور پنڈی کے ٹیسٹ میچوں میں73 اور ناقابل شکست 60 کی اننگز نے ان کے باصلاحیت ہونے کی ایک اور سند دے دی۔

آسٹریلیا کے دورے میں انہوں نے سڈنی ٹیسٹ میں شاندار87 رنز بنائے ۔ بھارت کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں وہ ایک بار پھر نو رنز کی کمی سے سنچری سے دور رہ گئے جبکہ کولکتہ ٹیسٹ میں وہ نصف سنچری بناکر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے دور ے میں دو صفر اور دو نصف سنچریوں کی کارکردگی کے بعد عاصم کمال پر یہ اعتراض کھل کر سامنے آیا کہ وہ اپنی اننگز کو تین ہندسوں میں تبدیل کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور نازک موقع پر آؤٹ ہوجاتے ہیں اس اعتراض کے بعد پاکستانی ٹیم میں ان کی پوزیشن خطرے سے دوچار دکھائی دینے لگی ہے اور انہیں ایک بڑی اننگز کھیل کر اعتماد بحال کرنے کے ساتھ ساتھ اس اعتراض کو بھی دور کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد