BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 January, 2005, 16:15 GMT 21:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کا نیا مرد بحران

عاصم کمال
عاصم کمال کو ون ڈے میچ کھیلے بغیر ہی ون ڈے کے لیے غیر موزوں کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عاصم کمال کو کرکٹ کا سفر کراچی کی ماڈل کالونی کے قدیم ملیرکمپینین کلب سے کیا۔سعید انور اور راشد لطیف بھی اسی علاقے سے کرکٹ شروع کی تھی۔

عاصم کمال ابتک چھ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے چار قابل ذکر نصف سنچریاں اسکور کرکے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی کھیل کے ماہرین سے ستائش حاصل کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ قومی ٹیم میں مستقل جگہ کے لئے ان کی تگ ودو جاری ہے تاہم باہمت عاصم کمال حوصلہ ہارنے کے لئے تیار نہیں۔

عاصم کمال کی بیٹنگ بائیں ہاتھ کے اکثر بیٹسمینوں کی طرح جارحانہ نہیں ہوتی بکہ وہ صبر سے بیٹنگ کرنے کے لیے مشہور ہیں اور ان کی توجہ زیادہ تر سنگلز پر ہوتی ہے۔ عاصم کمال کی سب سے بڑی خوبی ان کا صبر و سکون ہے جس کا نتیجہ بڑی اننگز کی شکل میں سامنے آتا رہا ہے۔

لیکن اسے عاصم کمال کی بدقسمتی ہی کہا جاسکتا ہے کہ مستند بیٹسمینوں کا ساتھ نہ ملنے کے سبب وہ ابھی تک تین ہندسوں تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

عاصم کمال نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز لاہور میں شاندار انداز میں کیا تھا۔ پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی پرزور اپیل سے بچنے کے بعد وہ اولین ٹیسٹ میں سنچری کے منفرد اعزاز کے بہت قریب آگئے تھے لیکن 99 کے اسکور پر آندرے نیل نے انہیں بولڈ کردیا تھا۔

فیصل آباد ٹیسٹ میں مشکلات میں گھری پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں انہوں نے 38 رنز اسکور کیے اور کپتان انضمام الحق کے ساتھ 62 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ یہ کسی مستند بیٹسمین کے ساتھ ان کی آخری اننگز تھی کیونکہ اس کے بعد انہوں نے جو تینوں نصف سنچریاں ٹیل اینڈرز کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے بنائیں۔

بھارت کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں ان کی 73 رنز کی شاندار اننگز سات خوبصورت چوکوں اور تین چھکوں سے سجی ہوئی تھی اس اننگز میں سنچری بنانے کا اچھا موقع تھا لیکن محمد سمیع، شعیب اختر اور عمر گل کی گرنے والی وکٹوں نے اس خواہش کو پورا نہیں ہونے دیا ۔ عاصم آؤٹ ہونے والے آخری بیٹسمین تھے۔

اس اننگز کی خاص بات یہ ہے کہ لیگ اسپنر انیل کمبلے نے عاصم کو مرعوب کرنے کی کوشش میں کہا تھا کہ تم صرف دو اوورز کے بیٹسمین ہو لیکن بعد میں جو سلوک ان کی گیندوں کے ساتھ ہوا یقینا انہوں نے رائے تبدیل کرلی ہوگی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں زخمی ہاتھ کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے عاصم کمال نے ناقابل شکست 60 رنز بنائے جس میں تیرہ چوکے شامل تھے لیکن ایک بار پھر قابل اعتماد بیٹسمینوں کے پویلین کی راہ دیکھنے کے بعد محمد سمیع ، شعیب اختر ، فضل اکبر اور دانش کنیریا کی شکل میں ٹیل اینڈرز انہیں میسر آئے لیکن انہوں نے عاصم کمال کی سنچری کی خواہش ایک بار پھر پوری نہیں ہونے دی۔

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں عاصم کمال کی 87 رنز کی شاندار اننگزان کی پچھلی اننگز سے مختلف نہ تھی ایک بار پھر بڑے نام دھوکہ دے گئے اور سامنے ٹیل اینڈرز رہ گئے یہاں تک پاکستانی ٹیم کی نو وکٹیں گرچکی تھیں اس مرحلے پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے تیز بولر محمد آصف نے عاصم کا بھرپور ساتھ دیا اور آخری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 55 رنز کا اضافہ کیا۔

عاصم کمال کہتے ہیں کہ محمد آصف اس قدر پراعتماد تھا کہ اس نے کہا کہ آپ آؤٹ ہوجائیں گے لیکن میں آؤٹ نہیں ہوں گا۔ اس سے انہیں بہت حوصلہ ملا۔

عاصم کمال کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے چیلنج قبول کرنے کے عادی رہے ہیں عام طور پر لوگ کہتے ہیں کہ ٹیل اینڈرز کو بولرز سے بچانا چاہئے لیکن وہ اس بات سے متفق نہیں ہیں کیونکہ جب تک آپ ٹیل اینڈرز کو اعتماد نہیں دینگے وہ آپ کا بھرپور ساتھ دینے کے قابل نہیں ہوسکیں گے ۔کئی مرتبہ آپ اوور کی آخری گیند پر ایک رن لے کر اسٹرائیک حاصل نہیں کرپاتے لہذا اپنے ساتھی بیٹسمین کو بھی موقع دیں تاکہ وہ اعتماد سے آپ کا ساتھ دے سکے۔

عاصم کمال کو سڈنی میں سنچری اسکور نہ کرنے کا بہت افسوس ہے لیکن وہ اس خیال کے حامی ہیں کہ اننگز وہ کھیلی جائے جو ٹیم کے کام آئے ایسی سنچری کس کام کی جو ٹیم کو نہ جتواسکے۔ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں ایڈم گلکرسٹ اور مارٹن نے ان کی بیٹنگ کو سراہا اور آسٹریلوی پریس نے بھی تعریف کی۔

عاصم کمال کو اسوقت اس منفی تاثر کا بھی سامنا ہے کہ وہ اچھا فیلڈر نہیں ہے اور نہ ہی ون ڈے کا بیٹسمین ہے حالانکہ فیلڈ میں اس کی جانب سے ابھی تک کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی ہے جہان تک ون ڈے کا تعلق ہے تو ابھی تک عاصم کمال کوئی ون ڈے نہیں کھیلے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد