BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 October, 2006, 10:13 GMT 15:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کپتانی آنی جانی چیز ہے: انضمام

انضمام الحق
انضمام الحق کی کپتانی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں: ماہرین
پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف سے ملاقات کی۔ پاکستانی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کے لیئے بھارت روانگی سے قبل پیش آنے والے ڈرامائی واقعات کے تناظر میں یہ ملاقات بڑی اہمیت کی حامل تھی۔

انضمام الحق کا ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ کپتانی ’ایشو‘ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کپتانی کے بارے میں پریشانی سے دوچار ہیں کیونکہ کپتانی آنی جانی چیز ہے۔

انضمام کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہوا اسے سیاست نہیں کہنا چاہئے لیکن یہ ضرور ہے کہ اس سے ٹیم کا مورال گرا ہے تاہم پاکستانی کھلاڑی اس طرح کی بحرانی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیئے تیار رہتے ہیں۔

انضمام الحق نے، جنہیں آئی سی سی کی جانب سے چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی پابندی کا سامنا ہے، کہا ہے کہ انہیں بخوبی اندازہ تھا کہ اوول ٹیسٹ قضیئے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی لیکن انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا اس پر انہیں فخر ہے۔

انضمام الحق کے خیال میں پاکستانی ٹیم کے لیئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک سخت چیلنج ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ مستقبل قریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کے ستارے گردش میں آچکے ہیں۔

تاہم سنجیدہ حلقوں اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دو سال سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم میں اس مرحلے پر قیادت کی تبدیلی کے منفی اثرات برآمد ہوسکتے ہیں اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد